مدرسہ ریاض الجنہ چنتل میٹ کے زیر اہتمام عظیم الشان کل ہند نعتیہ مشاعرہ
حیدرآباد: 23/دسمبر (عصر حاضر) مفتی یاسین افروز حسامی کی اطلاع کے بموجب مدرسہ ریاض الجنہ کا پہلا عظیم الشان کل ہند نعتیہ مشاعرہ 25بہ تاریخ ؍دسمبر 2022 بہ روز اتوار بعد نماز مغرب منعقد کیا جا رہا ہے۔ جس میں ریاست اور بیرون ریاست کے شعرائے کرام تشریف لارہے ہیں بہ طورِ خاص شہنشاہِ ترنم مفتی طارق جمیل قنوجی یوپی‘ قاری فہیم الدین ہردوئی یوپی‘ قاری ظہیر الدین قنوجی‘ کے علاوہ ریاست کے مایہ ناز شعراء کرام مولانا علیم الدین واحد‘ مفتی اکرام الحسن مبشر قاسمی، مولانا پیر عبدالوہاب عمیر‘ حافظ تاج الدین سعید‘ حافظ فضیل فوز‘ محمد احمد حسین ساگر بودھن‘ قاری عبدالعزیز مریال گوڑہ‘ حافظ سید فاروق اور دیگر مداح رسولﷺ اپنا اپنا کلام پیش کریں گے۔ جلسہ کی سرپرستی حضرت مولانا محمدمصدق القاسمی صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد، جلسہ کی صدارت حضرت مولانا محمد بن عبدالرحیم بانعیم صاحب مظاہری نائب ناظم مجلس علمیہ اور نگرانی مفتی عظیم الدین جنید انصاری حسامی صاحب فرمائیں گے۔ اس موقع پر حضرت مولانا مفتی محمدتجمل حسین صاحب قاسمی استاذ حدیث دارالعلوم حیدرآباد‘ مفتی ابوبکر جابر قاسمی ناظم ادارہ کہف الایمان ٹرسٹ‘ اور مفتی محمد ایاز صاحب رشیدی نائب ناظم مدرسہ ریاض الجنہ کے خصوصی خطابات ہوں گے۔ مولانا محمد عنایت الله شریف حسامی ناظم تعلیمات ادارہ ہذا نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ شہر کے موقر علماء و مفتیان کرام اس نعتیہ مشاعرے میں شرکت کریں گے۔ جمیع معلمین و معلمات ادارہ ہذا و اسقبالیہ کمیٹی نعتیہ مشاعرہ نے عامۃ المسلمین و عشاقِ مصطفےﷺ سے گزارش کی ہے کہ اپنے دوست و احباب کے ساتھ ضرور تشریف لائیں اور محبت رسول سے بھرپور محفل سے استفادہ کرکے ثواب دارین حاصل فرمائیں۔ مزید تفصیلات کے لیے ان نمبر پر رابطہ کریں 7702244979 ،6302623890