آئینۂ دکن

مدرسہ کہف القرآن مادناپیٹ کا افتتاحی جلسہ‘ حفاظ کرام کے لیے کلام پاک کے دور کا نظم

حیدرآباد: 6؍دسمبر (عصرحاضر) مفتی شجاع الدین ناصر کی اطلاع کے بموجب ایسے حفاظ کرام جو قرآن پاک کے دور کی خواہش رکھتے ہیں ان کے لیے مدرسہ کہف القرآن کا آغاز کیا جارہا ہے۔ جس میں روزانہ رات میں 8:30؍بجے تا 10:00؍بجے قرآن پاک کے دور کا مرتب نظام رکھا جائے گا۔ اس مدرسہ کی افتتاحی تقریب بہ تاریخ 7؍دسمبر 2022ء بعد نمازِ عصر منعقد ہوگی۔ اس تقریب میں حضرت مولانا مفتی اسعد الله صاحب قاسمی دامت برکاتہم استاذ حدیث ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد بھی شرکت ودعاء فرمائیں گے۔ داعیان اجلاس مولانا محمد مصباح الدین طاہر ‘ جناب الحاج ہاشم صاحب و اراکین نے عامۃ المسلمین سے شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے ۔ خواہشمند حضرات ماہانہ فیس و دیگر تفصیلات کے لیے اس نمبر پر رابطہ فرمالیں: 8019629915

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×