آئینۂ دکن

مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب کو قرنطینہ سے ملی نجات

حیدرآباد: 8؍اپریل (عصر حاضر) مفتی عمر عابد مدنی قاسمی کی اطلاع کے بموجب فقیہ العصر حضرت مولانا خالد سیف اللہ رحمانی صاحب (سکریٹری و ترجمان آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ) کو قرنطینہ سے نجات مل چکی ہے۔ پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سفر کے تمام ذرائع مسدود ہیں اسی لیے مولانا فوری طور پر حیدرآباد واپس ہونے کے بجائے مناسب صورت نکلنے کے بعد ہی حیدرآباد واپسی کریں گے۔

واضح ہو کہ  مولانا خالد سیف اللہ رحمانی دامت برکاتہم  تاشقند ازبکستان کے علمی سفر سے 21؍مارچ کو دہلی لوٹے،  آپ کی واپسی 17 مارچ ہی کو طئے تھی، مگر مختلف ملکوں میں کروانا وائریس کے پھیلنے کی وجہ کر تمام تر ذرائع مواصلات روک دیئے گئے تھے، تاشقند ہندوستانی سفارت خانہ نے کوشش کرکے 21 تاریخ کو خصوصی جہاز سے ہندوستانی مسافروں کو وہاں سے نکالا، یہ تمام مسافر بروز شنبہ دوپہر دہلی ایرپورٹ پہنچے۔ وزارت صحت کہ جانب سے سخت احتیاطی تدابیر کے طور پر ساٹھ سال سے زائد تمام مسافروں کو چند روز کے لیے طبی نگہداشت کے لیے دہلی ائیرپورٹ کے قریب رکھا گیا تھا۔

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×