آئینۂ دکن

بے روزگار ہوجانے والے مزدوروں کی مدد، مسلمان اہل ثروت کا فریضہ: مولانا خالد سیف اللہ رحمانی

حیدرآباد: 22/مارچ (عصر حاضر) اس وقت مختلف شہروں میں حکومت کی طرف سے لوک ڈاؤن کا اعلان کیا جارہا ہے، یہ ایک ضروری احتیاطی تدبیر ہے؛ لیکن اس کی وجہ سے ہزاروں وہ مزدور جن کا گذر بسر یومیہ مزدوری پر ہے روزگار سے محروم ہوگئے ہیں اور اندیشہ ہے کہ ان کو فاقہ اور حد درجہ کسمپرسی سے گذرنا پڑے گا، اس پس منظر میں مسلمان اہل ثروت کا فریضہ ہے کہ وہ اپنے غریب بھائیوں کی مدد کریں، ایسے مستحقین کو زکوۃ بھی دی جاسکتی ہے؛ کیوں کہ زکوۃ مال پر سال گذرنے سے پہلے بھی ادا کی جاسکتی ہےاور زکوۃ المبارک میں ہی ادا کرنا ضروری نہیں، جس وقت لوگ زیادہ ضرورت مند ہوں اس وقت ادا کرنا زیادہ اجر ہے۔

Related Articles

One Comment

Samiullah Khan کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×