حیدرآباد و اطراف

کریم نگر پولیس ٹریننگ کالج جنوبی ہند کا بہترین ادارہ قرار‘مرکزی وزارتِ داخلہ کی جانب سے ٹرافی کے لیے منتخب

کریم نگر3:؍فروری (عصرحاضر)کریم نگر پولیس ٹریننگ کالج رام نگر کی بہترین کارکردگی اور بے مثال انتظامات کی وجہ سے مرکزی وزراتِ داخلہ کی جانب سے سال 2018-19 کے ایوارڈ کے لیے منتخب کیا گیا۔ جنوبی ہندوستان میں پولیس کے بہترین تربیتی اداروں کے تحت وزارت داخلہ کے اس انتخاب کے بعد کریم نگر پولیس ٹریننگ کالج نے قومی سطح پر اپنی شناخت بنانے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔اس سلسلے میں مرکزی وزارت داخلہ نے ایک حکم جاری کیا۔ 2010 میں شروع ہوا ، پولیس ٹریننگ کالج انڈور اور آؤٹ ڈور ٹریننگ میں جدید ٹکنالوجی اپنا کر اس پوزیشن پر پہنچا ہے۔وزارت داخلہ نے ایوارڈ کے لئے کالج کو منتخب کرنے میں جن چیزوں پر غور کیا ہےاس میں قابلِ ذکرایک وقت میں ایک ہزار فرد کو تربیت دینے کے دو بڑے میدان ، جدید ڈور وِنگ کے ساتھ ساتھ دس کلاس رومز ، کمپیوٹر لیب ، مختلف جنگی ٹیکنکس ، والی بال اور بیڈ منٹن کورٹس، مناسب تدریسی عملہ ، لائبریری ، موٹر ٹرانسپورٹ ونگ ، کشادہ ڈائننگ ہال اور دیگر عمدہ سہولیات میسر ہے۔ انہی سہولیات کی وجہ سے کالج کے انتخاب میں فوقیتملی۔ پری پروموشنز کیٹیگری میں ، اب تک 325 ہیڈ کانسٹیبلز اور 426 اے ایس آئی سمیت 921 پولیس اہلکاروں کو تربیت دی جارہی ہے۔کالج کی پرنسپل ، وی سنتھا موہن نے پولیس کے بہترین تربیتی اداروں کے زمرے کے تحت وزیر داخلہ کے ایوارڈکے لئے کالج کے انتخاب پر خوشی کا اظہار کیا۔ تربیت کے لئے مختلف تدابیر اور جدید ٹکنالوجی اپنائے گئے ، ٹرینیوں کی ڈور اور آؤٹ ڈور کارکردگی اور دیگر نے کالج کو یہاں تک پہنچانے میں معاون بنا۔جذبہکے ساتھ کام کرنے پر تمام افسران کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس سے مستقبل میں مزید جوش و جذبے کے ساتھ کام کرنے میں ان کی حوصلہ افزائی ہوگی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×