آئینۂ دکن

جمعیۃ علماء کریم نگر کا مشاورتی اجلاس

کریم نگر:یکم؍اکتوبر(پریس ریلیز)مفتی محمد صادق حسین قاسمی جنرل سکریٹری کے بموجب جمعیۃ علماء کریم نگر کا مشاورتی اجلاس ۳۰ستمبربروز چہارشنبہ بعد نمازِ ظہر مدرسہ اشرف العلوم احمدپورہ میں مفتی محمدیونس القاسمی صدر جمعیۃ علماء کریم نگر کی صدارت میں منعقد ہوا۔مختلف امورپر مشاورت ہوئی ،جمعیۃ علماء کی ممبرسازی مہم کوکامیاب بنانے اور زیادہ سے زیادہ اس میں حصہ لینے کی عامۃ المسلمین سے اپیل کی گئی۔جمعیۃ علماء ہند ملک کی قدیم اور عظیم تنظیم ہے،آزادی ٔ ہند سے قبل سے لے آج تک قوم وملت اور ملک کے لئے جمعیۃ علماء ہند کی بے لوث اور ناقابل ِ فراموش خدمات ہیں،اس تنظیم کو مستحکم کرنااور اس کی خدمات سے ہرایک کو فائدہ پہنچانے کی کوشش کرنا ہماری ذمہ داری ہے،قومی ،ملی،رفاہی اعتبار سے جمعیۃ علماء کی خدمات سے مستفید ہونے کی ضرورت ہے،ان شاء اللہ جمعہ کے موقع پر مختلف مساجد کے پاس کاؤنٹر لگائے جائیں گے تاکہ ممبرسازی مہم کو بحسن وخوبی انجام دیاجائے ۔مفتی محمد یونس القاسمی نے اس موقع پرمعین آباد میں پیش آئے شرمناک واقعہ پر اظہار ِ افسوس کرتے ہوئے کہا کہ مجرم کو سخت ترین سزادی جائے،اور اس سلسلہ میں کسی قسم کی کوتاہی یاچشم پوشی کا معاملہ نہیں ہوناچاہیے،جس طرح اس سے قبل دیشاواقعہ میں خاطیوں کو فوری طورپر سزادے کر انصاف دلایاگیااسی طرح معین آباد میں پیش آئے کمسن لڑکی کی عصمت ریزی کے افسوس ناک واقعہ کے مجرم کو بھی عبرت ناک سزادی جائے تاکہ مظلوم خاندان کے ساتھ انصاف ہو۔اس اجلاس میں مولانا عمرفاروق قاسمی صد رسٹی جمعیۃ علماء کریم نگر،مفتی نوید سیف حسامی ایڈووکیٹ جنرل سکریٹری دینی تعلیمی بورڈکریم نگر،حافظ محمد وسیم الدین خازن جمعیۃ علماء کریم نگر،حافظ سید رضوان جنرل سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء کریم نگر،حافظ عبدالمجید اشتیاق ،حافظ محمداسماعیل راشدسکریٹری جمعیۃ علماء کریم نگر،مولانا محمدشاداب خان قاسمی،حافظ ذیشان نیز اس موقع پر مولانا سید مظہر القاسمی صدرجمعیۃ علماء جگتیال،مفتی عبدالمعز شامزی مٹ پلی،مولانا احمد عبداللہ قاسمی کورٹلہ،مولانا عبدالرحیم اسعدی کورٹلہ وغیرہ بھی موجودتھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×