آئینۂ دکن

مولانا حبیب الرحمن حسامی کی تصنیف ’’تجہیز و تکفین کا آسان طریقہ‘‘ کا مولانا سید احمد ومیض ندوی کے ہاتھوں رسمِ اجراء

حیدرآباد 14؍جون (پریس نوٹ)مولانا محمد حبیب الرحمٰن حسامی ناظم جامعہ عربیہ ارشاد العلوم حیدرآباد کی ترتیب کردہ کتاب بنام ’’تجہیز و تکفین کا آسان طریقہ ‘‘کے نئے ایڈیشن کا رسم اجراء مولانا سید احمد ومیض ندوی نقشبندی استاذ دارالعلوم حیدرآباد و خلیفہ حضرت مولانا پیر ذوالفقار احمد نقشبندی کے ہاتھوں عمل میں آیا ،جامعہ عربیہ ارشاد العلوم سلیمان نگر میں منعقدہ ایک تقریب میں اس کتاب کا رسم اجراء انجام دیتے ہوئے مولانا سید احمد ومیض ندوی نے کہا کہ میت کو غسل دینا ، کفن پہنا نا ،اور دفن کرنے تک کی خدمت کرنا اجر عظیم کا باعث ہے،رسول اللہﷺ نے ارشاد فرمایا جو میت کو غسل دیتا ہے وہ گناہوں سے ایسے پاک ہوتا ہے جیسا کہ وہ ابھی ماں کے پیٹ سے پیدا ہوا ہے، اور فرما یا کہ جومیت کے ساتھ جنا زہ میں نماز جنازہ تک شریک رہتا ہے تو اسکو ایک قیر اط ثواب ملتا ہے صحا بہ ؓنے فرما یا ایک قیراط کی مقدار کیا ہوتی ہے فرمایا کہ ایک احد پہاڑ کے برابر ہوتی ہے، مولانا ندوی نے مسلمانوں سے خوا ہش کی کہ اپنے مر حو مین کی آخری خدمت کر کے اجر عظیم پائیں اور اس خدمت کیلئے آگے بڑھیں کیونکہ میت زیادہ حقدار ہوتا ہے خدمت کا کیونکہ اس وہ بے دم اور لاچار ہوگیا ہے، انہوں نے مولانا حبیب الرحمن حسامی کو آسان طریقہ سے اس کتاب کی ترتیب دینے پر مبارکباد پیش کی، اور عوام الناس کو اس سے استفادہ کرنے کا مشورہ دیا ،اس کتاب کو پڑھ کر بآسانی میت کی آخری خدمت انجام دے سکتے ہیں ، ترتیب وا ر تمام امور کو بیا ن کیا گیا ہے ،مولانا محمد حبیب الرحما ن حسامی نے کہا کہ صفا بیت المال انڈیاکے زیر اہتمام منعقدہ تجہیز و تکفین کے تربیتی پروگرام میں شرکت کرنے اور عملی میدان میں قدم رکھنے کے بعد غسل میت اور کفن و دفن کے مسائل کو آسان انداز سے ترتیب دینے کی ضرورت محسوس ہوئی ،چنانچہ مولانا غیاث احمد رشادی صدر صفا بیت المال کی ہمت افزائی سے یہ کتاب پہلی مرتبہ منصہ شہود پر آئی تھی ،پھر مسلسل تقاضوں کی بنیا دپر اس کتاب کا تیسرا ایڈیشن شائع کیا جارہا ہے ، انہوں نے کہا کہ یہ کتاب جامعہ عربیہ ارشاد العلوم سلیمان نگر ،مکتبہ کلیمیہ نامپلی حیدرآباد، پر دستیاب رہے گی ،اگر کوئی اس کتاب کو اپنی جانب سے خرید کر مفت تقسیم کرنا چاہے تو رعایت دی جائے گی۔ سیل نمبر9700072943 پر رابطہ کرسکتےہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×