آئینۂ دکن

کریم نگر کے ملم پلی گاؤں میں قادیانی جماعت کے صدر شیخ فرید کا قبول اسلام

کریم نگر: 8؍نومبر (پریس ریلیز) مفتی محمد غیاث محی الدین نمائندہ مجلس تحفظ ختم نبوت ضلع کریم نگر کی اطلاع کے بموجب گاؤں ملم پلی نزد حسن آباد کریم نگر میں گذشتہ 35 سالوں سے پورا گاؤں قادیانیت سے متاثر تھا، گذشتہ پندرہ سالوں سے خدام ختم نبوت نے مسلسل محنت کرکے پورے گاؤں کو قادیانی فریب سے نکال کر دوبارہ اسلام میں داخل کیا، الحمد للہ اس طرح پورا گاؤں قادیانیت سے تائب ہوچکا ہے، اس گاؤں میں حراء فاؤنڈیشن کریم نگر کی جانب سے ایک مسجد بھی تعمیر کی گئی اور مدرسہ حفظ القرآن کریم نگر کے شعبہ مکاتب کے تحت امام کا تقرر بھی عمل میں آیا، تاہم گذشتہ پانچ سالوں سے قادیانی جماعت کے صدر شیخ فرید اپنے باطل عقائد (قادیانیت) پر مصر رہے، الحمد للہ آج وہ بھی برضا و رغبت قادیانیت کو چھوڑ کر داخل اسلام ہوچکے ہیں، مفتی غیاث محی الدین نے ان کو قادیانیت سے تائب کرواکر کلمہ طیبہ پڑھا کر داخل اسلام کیا،
اس موقعہ پر مفتی صاحب نے کہا کہ نبوت کا سلسلہ آپ ﷺ پر ختم ہوچکا ہے، ختم نبوت پر ایمان لانا تکمیل کیلئے لازم ہے، نیز ختم نبوت کا منکر کافر ہے، مرزا غلام احمد قادیانی نے نہ صرف نبوت کا دعوی کیا بلکہ عین محمد ہونے کا بھی دعوی کیا،
عالم اسلام کا متفقہ فیصلہ ہے کہ قادیانی جو خود کو احمدی کہتے ہیں مسلمان نہیں ہیں۔ قادیانی لوگ دیہات کے بھولے بھالے مسلمانوں کو دھوکہ دے کر اپنے دام فریب میں مبتلا کرتے ہیں، گذشتہ بیس سالوں سے خدام ختم نبوت نے ضلع کریم نگر کے تقریبا 9 دیہات کے عوام کو قادیانی فریب سے نکال کر دوبارہ اسلام میں داخل کیا ہے۔ ان خیالات کا اظہار مفتی محمد غیاث محی الدین نے کیا ہے۔
قبول اسلام کی اس تقریب میں گاؤں کے افراد کے علاوہ بطور خاص کریم نگر کے خدام ختم نبوت جناب کلیم شریف صاحب، عبدالمقتدر مکرم صاحب، حافظ عبدالرافع، حافظ توحید نیز حسن آباد سے عبدالوھاب انور صاحب اور حیدرآباد سے مولانا سلیم الدین الحسنی شریک تھے۔ آخر میں شال پوشی کرکے تہنیت پیش کی گئی۔ دعا پر مجلس کا اختتام عمل میں آیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×