آئینۂ دکن

شہرحیدرآباد کے قریب پیش آیا انتہائی المناک واقعہ؛ میڑچل کے ملکارم تالاب میں ڈوبنے سے مدرسہ کے پانچ طلباء اور ایک استاذ جاں بحق

حیدرآباد: 5/نومبر (عصرحاضر) تلنگانہ کے ضلع میڑھ چل میں تالاب میں ڈوب کر پانچ طلبہ اور ایک استاذ کی موت ہو گئی۔ بتایا جاتا ہے کہ میڑچل ضلع ملکاجگیری کے جواہر نگر میں ملکاپورم اراگنٹا تالاب میں پانچ طلبہ تیراکی کررہے تھے اچانک ڈوبنے لگی تو ان کو بچانے کی غرض سے استاذ نے بھی چھلانگ لگاکر بچانے کی ممکنہ کوشش کی جو ناکام ثابت ہوئی اور استاذ بھی غرقاب ہوگئے اور سب کے سب جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق ہونے والے تمام طلباء کی عمریں 12 سے 14 سال کے درمیان بتائی جا رہی ہے۔ بتایا جارہا ہے کہ شہر حیدرآباد کے کاچی گوڑہ علاقہ میں مسجد حنیف ہڈی کارخانہ کاچی گوڑہ کمیلہ میں واقع ایک دینی مدرسہ کے طلبہ کو تفریحی پروگرام کے لئے ملکارم لیجایا گیا۔ جہاں پر مسجد حنیف کے موذن سمیت 5 طلبہ تالاب میں گرکر جاں بحق ہوگئے ۔ جاں بحق ہونے والے طلبہ کی شناخت اسماعیل، جعفر، ایان، ریان اور سہیل سے کی گئی۔ اور ان بچوں کی جان بچانے کی کوشش کرنے کے دوران فوت ہونے والے استاذ حافظ یحیی فہد تھے۔ پولیس اس معاملے کی تحقیقات کررہی ہے، ابتدائی طور پر مولانا عبد الرحمن زاہد صاحب امام مسجد حنیف کو حراست میں لیا گیا ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں ۔ سوشل میڈیا اور بعض اخباری پورٹلس پر یہ خبر عنبرپیٹ کے ایک مدرسہ کے حوالے سے منظر عام پر آئی تو لوگ عنبرپیٹ کا معروف ادارہ تجویدالقرآن ٹرسٹ آزاد نگر کو مسلسل فون کالس کرکے تشویش ظاہر کررہے ہیں۔ حالانکہ وہ مدرسہ مسجد حنیف ہڈی کارخانہ کاچی گوڑہ کمیلہ میں واقع دینی مدرسہ کی ہے۔ مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔ سوشل میڈیا پر خبر تیزی سے وائرل ہونے کے بعد ارباب مدارس اور دینی اداروں سے وابستہ افراد کے علاوہ علماء طلبہ و اساتذہ میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×