آئینۂ دکن

جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ کے زیر اہتمام مستحق بیواؤں میں ماہانہ وظائف کی تقسیم کا آغاز

حیدرآباد: 21؍جون (پریس ریلیز) حافظ سید احمد آصف پریس سکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء ہند حلقہ یوسف گوڑہ کی جانب سے اطراف واکناف کے 30 بیواؤں میں ماہانہ وظائف تقسیم کا کام شروع کیا گیا جس میں مولانا مفتی محمد محمود زبیر قاسمی (جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند صوبہ تلنگانہ و آندھرا) نے شرکت کی، اور خدمت خلق کے عنوان پر ولولہ انگیز تقریر کرتے ہوئے کارکنان کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ سچائی یہ ہے کہ ہم مخلوق کی خدمت کرتے ہیں مگر اس کی برکت سے ہمیں خدا ملتا ہے، اور اس کی مخلوق سے محبت پیدا ہوتی ہے، نیز مفتی صاحب نے جمعیۃ علماء یوسف گوڑہ کے دیگر تنظیمی کاموں کا جائزہ لیا، اور ہمت اور حوصلوں کو بڑھایا اور کہا کہ یہ تنظیمی کام جس کے زریعے انسانیت کو فائدہ پہونچتا ہے یہ ہمارے اکابر نے ہمیں سکھلایا ہے، اور یہ ہمارے پیارے نبی ﷺ کی پیاری سنت بھی ہے، شروع ہی سے جمعیۃ علماء ہند کا یہ طرۂ امتیاز رہا ہے کہ وہ بلا لحاظ مذہب وملت انسانیت کی خدمت پر کام کرتی آرہی ہے، نیز سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ ہر ماہ اس خطیر رقم سے بیواؤں کی امداد کرنے کا بیڑا اٹھانا بڑی ہمت کا کام ہے،
اسی طرح حافظ شیخ جہانگیر فیضی صدر جمعیۃ علماء نے جمعیۃ علماء یوسف گوڑہ کی بلاسودی قرض اسکیم متعارف کرواتے ہوئے تفصیلات پیش کی کہ اولاً یاد رہے کہ یہ اسکیم صرف حلقہ یوسف گوڑہ اور اسکے قریبی مضافاتی علاقوں کے مسلمانوں ہی کے لئے شروع کی گئی ہے،لہذا دیگر علاقوں کے احباب زحمت نہ فرمائے، نیز اس بلاسودی قرض اسکیم کے تحت قرض خواہ کا سونا بطور ضمانت دفتر جمعیۃ میں جمع کرلیا جائے گا اور متعینہ مدت کے لئے قدرے شرائط کے ساتھ ہر استفادہ کنندگان کو 5 ہزار روپئے دیئے جائیں گے، آخیر میں حلقہ یوسف گوڑہ کے اطراف واکناف کی عوام الناس سے اپیل کی کہ وہ اس اسکیم سے استفادہ کریں سودی قرض دے کر خون پینے والے رہن سنٹروں سے توبہ کریں، مفتی محمود زبیر قاسمی مدظلہ کے ہاتھوں 30 بیواؤں میں وظائف کی تقسیم عمل میں آئی، اور مفتی صاحب نے اہل ثروت حضرات سے وظائف اور بلاسودی قرض اسکیم کی مد میں تعاون کی پر زور اپیل کی، واضح رہے کہ یہ وظائف انشاءاللہ جملہ معاونین کے تعاون سے ہر ماہ تقسیم کئے جائیں گے۔
نیز اس موقع پر مولوی محمد حامد جنرل سکریٹری، مولانامحمد عبدالخبیر مظاہری نائب صدر جمعیۃ، حافظ عبدالرحمن، جناب ساجد، جناب اظہر،حافظ فیروز شعیب منیری جناب ضمیرصاحب، جناب اسحاق صاحب ودیگر کارکنان موجود تھے، نیز نائب صدر حافظ عبدالرحمن حلیمی کی دعا پر اجلاس اختتام کو پہونچا، مولوی حامد صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ نے تمام معاونین کارکنان و جمیع شرکاء کا شکریہ ادا کیا،

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×