آئینۂ دکن

جمعیۃ علماء ناگرکرنول کی جانب سے کورونا مہاماری میں بے لوث خدمت انجام دینے والے نوجوانوں کی تہنیتی تقریب

کلواکرتی: یکم؍جون (عمیرخان) جمعیۃ علماء ضلع ناگر کرنول کی جانب سے علاقہ کلواکرتی کے ان 7 نوجوانوں کی گلپوشی وشال پوشی کی گئي جنہوں نے کورونا کی اس خوفناک مہاماری کے دوران عوام کی بے لوث خدمت کی اور بلا تفریق مذہب کورونا سے مرنے والوں کی تدفین اور آخری رسومات (جلانے سے پہلے تک کی) انجام دی۔ عبد القادر، محمد غوث، محمد عمران، محمد خواجہ، محمد سلیم، محمد سہیل، محمد شاکر کو اللہ پاک خوب جزاے خیر دے کہ انہوں نے ایک ایسے موقع پر بے مثال خدمات انجام دیں کہ جس وقت لوگ آپس میں ملاقات کرنے کے لیے سوچ رہے ہیں اور ان لوگوں نے بلا خوف و خطر خدمتِ خلق کے اس عظیم فریضہ کو بہترین انداز میں انجام دیا۔ اس موقع پر صدر جمعیۃ علماء ضلع ناگر کونول مولانا محمد عبدالوکیل حسامی جنرل سکریٹری مولانا محمدعبدالماجد صاحب حسامی خازن محمد بن عبداللہ اور ترجمان جمعیۃ حافظ محمد عبدالواجد اور اراکین جمعیۃ حافظ جنید حافظ اسامہ حا فظ سراج اور حافظ زيد محمد اعجاز صاحب کونسلر سید مسعود صاحب محمد خلیل صاحب اون پپو صاحب کے علاوہ کلواکرتی کے نوجوانوں کی تعداد شریک تھی۔ اس تہنیتی تقریب کے انعقاد میں سید مسعود صاحب محمد اعجاز صاحب کونسلر اوران کے ساتھیوں کا تعاون رہا۔ اللہ پاک ان سب کو خوب جزاے خیر دے۔ آمین۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×