آئینۂ دکن

جمعیۃ علماء حلقہ یوسف گوڑہ کے زیراہتمام اجلاس عام و نعتیہ محفل

حیدرآباد: 10؍دسمبر (محمد عقیل) مولوی حامد صاحب کی اطلاع کے بموجب جمعیۃ علماء ہند حلقہ یوسف گوڑہ کے زیراہتمام  بتاریخ 12 دسمبر 2020ء بروز ہفتہ بعد نمازعشاء بمقام مسجد صحابہ بی بی آمنہ رحمت نگر جواہر نگر  یوسف گوڑہ حیدرآباد بصدارت حضرت حافظ محمد فہیم الدین صاحب منیری صدر جمعیۃ علماء ہند ضلع کاماریڈی  زیر نگرانی حضرت مولانا مفتی محمود زبیر صاحب قاسمی دامت برکاتہم جنرل سیکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا ) منعقد کیا جارہا ہے، جسمیں بحیثیتِ مہمان خصوصی مقرر شیریں بیاں حضرت مولانا پی یم محمد مزمل صاحب رشادی والا جاہی دامت برکاتہم خطیب مسجد عمرفاروق بینگلور  مہمان شعراء اکرام  شاعر دکن حافظ محمد علیم الدین واحد صاحب وبلبلِ دکن محترم پیر محمدعبدالوہاب عمیر صاحب، ومداح رسول صلی اللہ علیہ وسلم جناب احمد ساگر صاحب بودھن نظام آباد  ومدّاحِ رسولﷺ محترم حافظ شیخ لیاقت صاحب، وممتاز مترنم نعت خواں محترم مولانا نصیر الدین صاحب شرکت فرمائیں گے اور بارگاہِ رسالت ﷺ میں عاشقانہ نعتیہ کلام پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے، نیز نعتیہ محفل کے بعد مہمان  خصوصی کا خطاب بھی ہوگا۔ لہذا عاشقان مُصطفیٰ ﷺ سے جوق در جوق شرکت کی پرخلوص گذارش کیجاتی ہے۔ نوٹ: نمازعشاء ٹھیک 7:30پر ہوگی انشاءاللہ
 منجانب: علماء ائمہ حفاظ، نوجوانان محلہ وانتظامی کمیٹی مسجد صحابہ بی بی آمنہ رحمت نگر جواہر نگر  یوسف گوڑہ حیدرآباد۔ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ کریں۔9000757347

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×