آئینۂ دکن

حیدرآباد سیلاب کے باعث ذریعہ معاش اُجڑجانے سے پریشان حال متأثرین کو روزگار سے مربوط کرنے کا سلسلہ جاری

حیدرآباد: 23؍نومبر (پریس ریلیز) ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کی جانب سے بارش وسیلاب سے متاثرین میں امیر الہند حضرت مولانا قاری محمد عثمان صاحب منصور پوری صدر جمعیۃ علماء ہند ‘قائد جمعیۃ حضرت مولانا سید محمود اسعد مدنی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند اور حضرت مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کی ہدایت پر امدادی کاموں کا سلسلہ جاری ہے۔ حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کی زیر نگرانی بتاریخ: 21/ نومبر بمقام آفیسر میس ملک پیٹ دوپہر ۲؍ بجے منجانب جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش اور سٹیجمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے توسط سے بارش وسیلاب سے (100) زائد ایسے متاثرین جن کے چھوٹی اور بڑی دوکانیں اور کاروبار سیلاب کی وجہ سے متاثر ہوگئے تھے آج ان لوگوں کو روزگار سے مربوط کرنے کی غرض سے اشیاء فراہم کی گئیں۔ ایسے خواتین جو سلائی وغیرہ کے ذ ریعہاپنا گھر چلاتی ہیں اور بارش وسیلاب سے شدید متأثر ہیں ایسی40سے زائد خواتین میں سلائی مشینیں تقسیم کی گئی۔پیاز, فروٹ اور ترکاری,وغیرہ فروخت کرنے والے افراد جن کی ٹھیلہ بنڈیاں بارش کے پانی میں بہہ کر چلے گئے تھے یا شدید متأثر ہوگئےایسے 10 سے زائد افراد کونئے ٹھیلہ بنڈی کے ساتھ پیاز‘فروٹ اور ترکاری وغیرہ وافر مقدار میں فر اہم کی گئی۔ علاوہ ازیں چو ڑیاں‘کانچ کا سامان, اسٹیشنریکا سامان‘وغیرہ بھی فراہم کیا گیا۔10سے زائد لوگوں میں استری اور ٹیبل وغیرہ کی تقسیم عمل میں آئی تاکہ یہ لوگ اپنے ذاتی کاروبار شروع کرسکے۔اس طرح ایسے (80) زائد لوگوں میں جن کے مکانات ‘آٹو‘ گاڑیاں ‘ بارش سے متاثر ہوئی تھی ان کی جزوی مرمت کے لیےان لوگوں میں نقد رقم تقسیم کی گئی ۔جمعیۃ علماء کے ذمہ داران نے پہلے بارش سے متاثرہ علاقہ حافظ بابانگر, ٹولی چوکی, یاقوت پورہ, بالاپور, چندرائن گٹہ, عثمان نگر کا دورہ کیا۔ دورہ میں متاثرہ مکانات کا سروے کیااس کے بعد انھیں ٹوکن دیا گیا پھر انہیںآفیسرز میس ملک پیٹ میں مدعو کرکےکرانہسامان‘سیلائی میشن‘ ٹھلیہ بنڈی‘ترکاری‘فروٹ‘پیاز استری اور نقدرقم وغیرہ کی تقسیم عمل میں آئی۔ واضح رہے کہ جمعیۃ علماء کے ذمہ داران ۱۳/ اکٹوبرکی شام سے ہی ریلیف اور راحت رسانی کے کاموں میں مصروف ہیں۔اور تا حال یہسلسلہ جاری ہے ۔ اس موقع پر مولانا خواجہ کلیم صاحب اسعدی نائب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش‘ مفتی عبد المغنی صاحب مظاہری صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد‘ مولانا معراج الدین علیابرار نائب صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد ‘مولانا مصدق القاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد‘ مفتی محمد یونس صاحب صدر جمعیۃ علماء ضلع کریم نگر ‘ مفتی محمد الیاس احمد جنرل سکریٹر جمعیۃ علماء ضلع نرمل مولانااعجاز احمد صدیقی صدر جمعیۃ علماء چندرائن گٹہ‘ مولانامصباح الدین صاحب صدر جمعیۃ علماء ٹولی چوکی‘مولانانذیر احمد یونس قاسمیصاحب سکریٹری سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد‘ مولانا اکرام الحسنمبشر‘ مولانا انصار شاکر اور جمعیۃ کے دیگر احباب موجود تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×