آئینۂ دکن

سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے وفود شہر کے متأثرہ علاقوں میں امداد پہنچانے میں مصروف

حیدرآباد: 15؍اکتوبر (پریس نوٹ) مولانا محمد مصدق القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد نے ائمہ و خطباء و اراکینِ جمعیۃ علماء سے یہ اپیل کی ہے نمازِ جمعہ کے موقع پر اپنی اپنی مساجد میں دعاؤں کے اہتمام کریں اور متأثرین کی امداد کے لیے تعاون کی اپیل کریں۔ بارش کے قہر سے شہر کی جو صورتحال ہے وہ آپ سب کے علم میں ہے کہ نشیبی علاقوں میں ابھی تک لوگ پھنسے ہوئے ہیں اور ان کا بہت کچھ نقصان ہو گیا ہے۔ الحمد اللہ جمعیۃ علما گریٹر حیدر آباد صدر ریاستی جمعیۃ علماء حافظ پیر شبیر احمد صاحب کی ایماء پر صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد مفتی محمد عبد المغنی مظاہری صاحب مدظلہ کی راست نگرانی میں ریلیف کا کام کر رہی ہے تمام خطباء، ائمہ ، ذمہ داران مساجد حلقوں کے صدور ومعتمدین سے درخواست ہے کہ جمعہ کے موقع پر اپنی مساجد میں پریشان حال افراد کے لئے تعاون کی اپیل کریں اور وصول شدہ رقم رابطہ کر کے پہنچائیں اور رسید حاصل فرمالیں یا اطلاع دیں کارکنان آپ تک پہونچ جائیں گے جن ذمہ داران جمعیۃ کو رسید بک کی ضرورت ہے وہ مولانا سید نذیر احمد قاری صاحب سے رابطہ فرمالیں۔
رابطہ کے لیے:
مفتی عبدالمغنی مظاہری صاحب صدر  9440736100
مولانا محمد مصدق القاسمی جنرل سکریٹری  9247555916
مولانا سید نذیر احمد قاسمی سکریٹری  9347593211

 

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×