آئینۂ دکن

سیکریٹریٹ کی دونوں مساجد کی بازیابی تک جمعیۃ علماء اپنی جد و جہد جاری رکھے گی:حافظ پیر شبیر احمد

حیدرآباد : 20؍ اگست (راست) ریاستی جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کے زیر اہتمام  حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کی زیر صدارت حضرت مولانا مفتی عبد المغنی صاحب مظاہری صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کی زیر نگرانی گریٹر حیدر آباد جمعیۃ علماء کے اہم ذمہ داران کا ایک اہم مشاورتی اجلاس ریاستی دفتر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش ز م زم مسجد باغ عنبر پیٹھ حیدر آباد منعقد ہوا ۔ قاری محمد یونس صاحب کی قرآت کلام پاک سے اجلاس کا آغاز ہوا ۔ جس میں شہر کے (30) سے زائد مؤ قر علماء کرام نے شرکت کی۔ اس اجلاس کا مقصد سکریٹریٹ کی دو شہید مساجد کی بازیابی کے سلسلہ میں غور و خوص تھا۔ سیکریٹریٹ کی تعمیر جدید کے بہانے حکومت نے سکریٹریٹ کے احاطہ میں موجود قدیم دو مساجد کی شہادت اور کافی وقت گزر جانے کے باوجود بھی حکومت کی جانب سے کوئی واضح پیغام اور ٹھوس منصوبہ سامنے نہیں آیا , اس اجلاس میں حکومت کی اس سرد مہری پر ریاستی جمعیۃ علماء نے جمہوری اور قانونی طریقوں سے شہید کردہ مساجد کی بازیابی کی جہدو جہد کیسے کی جاسکتی ہے اس سے متعلق بہت سے باریک مسئلوں پر غور وخوص کیا گیا , اس کے بعد تمام علماء کرام کی متفقہ رائے سے اجلاس میں یہ بھی طئے کیا گیا کہ سکریٹریٹ کی مساجد کی باز یابی کے لئے کلکٹرس , (MRO) اور (SP) سے ملاقات کرکے ان کو میمورنڈم پیش کیا جائے گا اوریکم ؍ ستمبر تک تمام اپوزیشن جماعتوں سے ملاقات کرینگے اور ان کے سامنے یہ مطالبہ کرینگے کہ 7؍ ستمبر 2020؁ء سے شروع ہونے جارہے اسمبلی کے اجلاس lآپ میں سکریٹریٹ کی شہید دونوں مساجد کا مسئلہ اٹھائے کیونکہ وزیر اعلی نے خود سیکریٹریٹ کی مساجد سے متعلق یقین دہانی کروائی تھی کہ اس کو نقصان نہیں پہنچے گا۔ پھر یہ دونوں مساجد کیوں شہید کی گئی؟ اسی طرح ساری سیاسی اور غیر سیاسی تنظیموں کے ذمہ داران کو جوڑ کر ایک گول میز کانفرس کا انقعاد عمل میں لایا جائے گا اس میں تمام سیاسی اور غیر ساسی جماعتوں سے مساجد کی باز یابی کی تائید حاصل کی جائے گی اس کے بعد ایک بڑے احتجاجی پروگرام کی تاریخ کا اعلان کیا جائے گا ۔ آج کے اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا ہے شہر اضلاع اور منڈلوں میں جہاں بھی وزرأ اور حکمران جماعت کے قائدین (MLA ) (MP) منسٹرس کے پروگرام ہوں گے توپرامن طریقہ پر ان پروگراموں میں گھیراؤ کیا جائے اور ان سے سکریٹریٹ کی مسجد کی بازبابی کا مطالبہ کیا جائے ۔اسی طرح ہر اضلاع کے اراکینِ اسمبلی سے ملاقات کر کے حکومت پر دباؤ ڈالنے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔ اسی طرح ہر ضلع میں وہاں کے جمعیۃ علماء کے ذمہ دارا ن مقامی علماء کرام اور سیاسی قائدین اور اہم ذمہ داران کو جوڑ کر ایک مشاوتی اجلاس منعقد کریں گے سکریٹریٹ کے مساجد کی بازیابی کے لئے عوام میں شعور بیدار کریں ۔ واضح رہے کہ 17؍ اگست 2020؁ء کو ریاستی جمعیۃ علماء کے اراکین عاملہ صدور اور نظمائے اعلی کی آن لائن میٹنگ منعقد ہوئی تھی اس میں یہ طئے کیاتھا کہ سکریٹریٹ میں موجود قدیم دو مساجد کو جو شہید کردیا گیا ہے اس کی باز یابی کے لئے ہر ضلع میں مقامی علماء کرام اور اہم ذمہ دراین سے مشاورت کرکے اس کی رپورٹ ریاست کو دیں گے ۔ آج کے اس اجلاس میں حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش ,مفتی عبدالمغنی صاحب مظاہری صدر سٹی جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد، مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد ؛مولانا غیاث احمد رشادی صاحب صدر صفاء بیت المال انڈیا , مولانا ظلال الرحمن صاحب صدر لجنتہ العلماء , مولانا نذیر احمد یونس قاسمی صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد ؛مفتی معراج الدین علی ابرار صاحب نائب صدر ر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد,مولانا یعقوب صاحب , مفتی انعام الحق صاحب , حافظ عبد المقتدر عمران صاحب مولانا معز الدین حافظ محمد معین الدین ,قاری محمد یونس صاحب محمد عبد السلیم بابر , مولاناغلام مصظفی صاحب قاسمی , مولانا محمد انصار انور صاحب کے علاوہ دیگر احباب نے شرکت کی۔ حضرت مولانا مفتی عبد المغنی صاحب مظا ہری صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کی دعاء پر اجلاس اختتام پزیر ہوا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×