آئینۂ دکن

خان لطیف محمد خان کا صدر نشین سلطان العلوم کی حیثیت سے تعلیمی خدمات اور اردو صحافت میں بے مثال کارنامہ

حیدرآباد: 9؍اگسٹ (پریس ریلیز) مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی نے اپنے صحافتی بیان میں خان لطیف محمد خان صاحب کے انتقال کو اردو دنیا کا عظیم خسارہ قرار دیا ،تلنگانہ وآندھراپردیش کی اردوصحافت میں خان لطیف محمد خان صاحب نے انقلابی کارنامہ انجام دیا، بالخصوص مذہبی اور دینی معلوما ت پر مشتمل معیاری سپلیمنٹ کو اپنے اخبار میں شامل کرتے ہوئے پورے ملک کے اردو اخبارات کے لئے ایک مثالی کارنامہ انجام دیا ، انہوں نے کہا کہ امریکہ میں بھی ان سے ملاقات ہوتی رہتی، وہ ملی مسائل سے دلچسپی رکھنے والے اور ملت کے معاملات میں اپنے گراں قدر اراء اور مشوروں سے نواز نے والی شخصیت تھی،سلطان العلوم ایجوکیشنل سوسائیٹی کے صدر کی حیثیت سے ان کی تعلیمی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گیں، ان کے سانحہ ارتحال کو ملک عظیم کاخسارہ قرار دیتے ہوئے دعاکی کہ اللہ رب العزت ان کی خدمات کو قبول فرمائے ، ان کے لئے صدقہ جاریہ بنائے اور ان خدمات کومزید ترقی دینے والے افراد مہیا فرمائے اور انہیں جنت درجات سے نوازے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×