حیدرآباد و اطراف

مولانا ولی اللہ قاسمی کے سانحہ ارتحال پرمفتی غیاث الدین رحمانی کا اظہار تعزیت

حیدرآباد: 18؍جولائی (عصر حاضر) مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی نے مولاناولی اللہ قاسمی مہتمم مدرسہ مظہر العلوم نظام آباد کے سانحہ ارتحال پر اپنے گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مولانا کے ساتھ پچپن (55)سالہ رفاقت اختتام کو پہونچی ،انہوں نے کہا کہ مولانا مرحوم منکسرالمزاج ، متواضع ،باغیرت اورعزتِ نفس کے حامل شخصیت تھے ،انہوں نے کہا کہ علمی وقار اور بے نیازی ان کا مزاج رہا ہے ۔
مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی نے کہامولانا مرحوم دارالعلوم رحمانیہ کے ابتدائی طالب علموں میں سے تھے ،وہ حفظ کی تعلیم حاصل کرتے تھے اور اس دوران میں عالم کورس کی ابتدائی درجات میں تھا،اس کے بعد دارالعلوم دیوبند میں بھی ان کے ساتھ رفاقت رہی اور دارالعلوم دیوبند سے واپسی کے بعد بھی وہ مستقل تعلق اور رابطہ رکھے ہوئے تھے،مولانا کے سانحہ ارتحال کو انہوں نے ضلع نظام آباد کے ساتھ اپنا ذاتی نقصان قرار دیا اوردعاکی کہ اللہ رب العزت پسماندگان کو صبرجمیل سے نوازے اوران کی دینی خدمات کو قبول فرماتے ہوئے اس کے لئے بہترین افراد مہیا فرمائے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×