حیدرآباد و اطراف

سکریٹریٹ کی مساجد کا انہدام شعائر اسلام کی بدترین توہین

حیدرآباد: 9؍جولائی (پریس ریلیز) مفتی محمود زبیر قاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش کی اطلاع کے مطابق جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے حیدرآباد میں سکریٹریٹ کے احاطہ میں واقع دو مساجد کے انہدامی کاروائی پرسخت نوٹ لیتے ہوئے اسے افسوس ناک اور شعائر اسلام کی توہین قرار دیاہے ، اس موقع پر مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی صدرجمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھر اپردیش نے اپنے سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ خاموشی کے ساتھ جس طرح یہ کاروائی کی گئی ہے وہ مساجد کی بے احترامی اور مسلمانوں کے جذبات کے ساتھ کھلواڑ ہے ، انہوں نے کہا کہ شریعت میں جس جگہ ایک دفعہ مسجد تعمیر کی جاتی ہے وہ جگہ تاقیامت مسجد رہتی ہے ،چیف منسٹر تو کیا بادشاہ کو بھی اس بات کا اختیا رنہیں ہے کہ وہ مساجد کو منہدم کرے اور اس جگہ کا استحصال کرے ،انہوں نے کہا چیف منسٹر تلنگانہ کے سی آر کا یہ اقدام اور اس سلسلہ میں مسلمانوں اور بالخصوص علماء سے مشاور ت نہ کرنا انتہائی بدبختانہ عمل ہے ، انہوں نے مطالبہ کیا کہ یہ مساجد جو چندرابابونائیڈواور راج شیکھر ریڈی صاحبان کے زمانہ میں تعمیر کی گئیں تھیں،ان مساجد کی جگہ کو چھیڑے بغیر انہی جگہ پر دوبارہ مساجد کی تعمیر کا فی الفور فیصلہ لیا جائے اور اس سلسلہ میں جی او جاری کیا جائے ،انہوں نے کہا مسلمان اس بدبختانہ عمل کو کبھی معاف نہیں کریں گے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×