آئینۂ دکن

حضرت اجمیریؒ کی شان میں امیش دیوگن کی گستاخی ناقابل برداشت: حافظ پیر شبیر احمد

حیدر آباد : 17؍جون (پریس ریلیز) مولانا حافظ پیر شبیر احمد صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہا کہ نیوز 18 کے اینکر امیش دیوگن نے لائیو مباحثہ کے دوران سلطان الہند خواجہ معین الدین چشتی اجمیری علیہ الرحمہ کی شان میں سرِ عام جو گستاخی کی ہے اور ان کے خلاف جو نازیبا اور ہتک آمیز کلمات کہے ہیں جو صرف مسلمانوں کے لیے ہی نہیں بلکہ اس ملک کے ہر طبقہ سے تعلق رکھنے والے فرد کے لیے تکیلف کا باعث ہے۔ کسی بھی قوم و طبقہ کا آدمی اس مذموم حرکت کو کسی بھی درجہ میں برداشت نہیں کرسکتا۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل چینلوں پر یہ اینکر آئے دن اسلامی تاریخ کے مختلف واقعات کو کرید کرید کر انہیں ہدف طعن بنارہے ہیں اور مسلمانوں کی برگزیدہ ہستیوں اور عظیم المرتبت درویشوں کی ذات پر کیچڑ اچھال رہے اور خوب نفرت پھیلارہے ہیں۔ واضح ہوکہ حضرت اجمیری ؒ بر صغیر میں اپنی منفرد پہجان اور بلند مقام رکھتے ہیں‘ بلا لحاظِ مذہب و ملت‘ بے شمار خلقِ خدا ان سے عقیدت و محبت رکھتی ہے سلطان الھند خواجہ معین الدین چشتی اجمیری، چشتیہ سلسلے کے مشہور بزرگ ہیں قطب الدین بختیار کاکی اور بابا فرید الدین گنج شکر جیسے عظیم صوفیوں کے وہ مرشد رہے، وہ انسانوں سے بے پناہ محبت کرتے کرتے محبوبِ خلقِ خدا ہوگئے، غریب انسانوں کے مسیحا تھے اسی لیے عوام الناس حضرت خواجہ معین الدین چشتی ؒ کو غریب نواز کے لقب سے یاد کرتے ہے۔آخر میں ہم ایک بار پھر نیوز 18 کے اینکر امیش دیوگن کے نازیبا الفاظ کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اور حکومتِ ہند سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ مذکورہ اینکر کے خلاف سخت قانونی کارروائی کریں۔تاکہ آئندہ کوئی ایسے حرکت نہ کرسکے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×