آئینۂ دکن

فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے انداراج کا عمل شروع ہوچکا، مسلمان خوابِ غفلت میں نہ رہیں

حیدرآباد: 8؍ نومبر (پریس ریلیز) الحاج حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھراپردیش نے اپنے صحافتی بیان میں کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے فہرست رائے دہندگان میں ناموں کے اندراج کا آغاز ہوگیا ہے۔ اس موقع پر علماء ،ائمہ اور عامۃ المسلمین سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے افراد جن کی عمر 18 سال ہوچکی ہے خواہ وہ لڑکا یا لڑکی ہو۔ فہرست رائے دہندگان میں اپنے اپنے ناموں کا اندراج کرائیں ، اس طرح ماضی میں حق رائے دہی سے محروم افراد بھی اپنا نام درج کراسکتے ہیں ، نئے ناموں کے ساتھ ناموں کے غلطیوں ،ووٹر لسٹ سے ناموں کے اخراج اور اگر کوئی اعتراض ہوں تو اس کیلئے بھی درخواستیں داخل کرکے ان چیزوں کو درست کرواسکتے ہے، اگر کسی رائے دہندہ کا انتقال ہوجاتا ہے ، یا دوسرے علاقوں کو منتقل ہونے پر ناموں کو ٹرانسفر کرنے کی بھی حکومت کی جانب سے سہولت فراہم کی گئی ہے ،صدر محترم نے کہا کہ ہمیں اپنے ووٹ دینے کا حق تبھی حاصل ہوگا جبکہ ہمارا نام ووٹر لسٹ میں موجود ہوگا، اکثر مسلم علاقوں میں ووٹر آئی ڈی کے مسئلہ میں کام جس طرح ہونا چائیے اس طرح نہیں ہوپاتا،اور ہم لوگ اس سلسلہ میں دل چسپی بھی نہیں لیتے ہے جس کی وجہ سے ووٹ ڈالتے وقت بہت سی پریشانیاں آتی ہے ،ووٹ ڈالنا ایک ملی فریضہ ، ایک گواہی اور ہمارا جمہوری حق ہے ،جس کیلئے ووٹرآئی ڈی ضروری ہے ،جس سے آپ کی شناخت اور پہچان ہوتی ہے، اس کی اہمیت کو سمجھتے ہوئے ائمہ حضرات خاص طور پر اس جانب توجہ دیں اور جمعہ کے موقع پر عوام الناس میں اس سلسلہ میں شعور بیدار کریں ، ہم اپنے گھرکا جائزہ لیں،اپنے رشتہ داروں وپڑوسیوں کو اس جانب توجہ دلائیں، اور دیگر تنظیموں کو بھی اس سلسلہ میں مسلسل کوشش کرنا چائیے ۔صدر محترم نے کہا کہ اس موقع کو غنیمت جان کر اس میں اپنے ناموں کا انداج کرائیں اور جن لڑکے اور لڑکیوں کی عمر (18) سال کی ہوچکی ہے وہ اپنا نیا ء ووٹر آئی ڈی جلد ازجلد بنالیں ، انشاء اللہ ریاستی جمعیۃ علماء اپنے اپنے اضلاع ،منڈلوں،تعلقہ ،جات میں کوشش کرکے زیادہ سے زیادہ لوگوں کاووٹرلسٹ میں ناموں کا اندارج کرئے گی ۔ واضح رہے کہ ریاست میں اندراج کی تاریخ جاریہ ماہ کے علاوہ 15؍ ڈسمبر2021؁ء تک ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×