آئینۂ دکن

راجہ سنگھ کے خلاف کروائی کرنے ریاستی حکومت سے جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا کا مطالبہ

حیدرآباد: 2؍ڈسمبر (پریس ریلیز) چار دن پہلے شہر حیدراباد کے متصل شاد نگرکے قریب ویٹرنری ڈاکٹر پرینکا ریڈی کی اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کے واقعہ میں بلاوجہ مذہبی رنگ دیتے ہوئے کسی ایک طبقے کونشانہ بناکر فرقہ پرستی پہلانے کی مذموم کوشش کی جارہی ہے ، جب اس واقعہ میں دوسرے طبقے کے افرادبھی شامل ہیں ، رکن اسمبلی گوشہ محل راجہ سنگھ کی جانب سے نام محمد ﷺکا استعمال کرکے شان رسالت میں کستاخی کرنے اورشہر کے پر امن ماحول کو مکدرکرنے پرجمعیۃ علماء نے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری گرفتا ر کیا جائے اور سخت سے سخت سزا دی جائے ۔ جہاں تک اجتماعی عصمت ریزی اور قتل کا معاملہ ہے ، مجرمین کو سزاے موت دی جائے تاکہ دوسروں کے لئے عبرت کا سامان ہو،حکومتوں کوبھی چاہیے کہ وہ عصمت ریزی اور قتل کے سلسلہ میں ایسی سزانافذ کرواے کہ ان جرائم کا سدباب ،صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش حضرت مولانا مفتی غیاث الدین رحمانی قاسمی ، مولانا مفتی محمود زبیر قاسمی ، مولانا فصیح الدین ندوی ، مولانا عبدالبصیر قاسمی ، مولانا ابرار الحسن رحمانی ، حافظ قاضی افضل شریف ،حافظ فہیم الدین منیری اور دیگر ذمہ داران جمعیۃ نے اس واقعہ کی پرزورمذمت کرتے ہوئے کہا کہ جمعیۃعلماء متوفیہ کے اہل خانہ کے غم میں برابرکے شریک ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×