آئینۂ دکن

تحفظ اوقاف کے سلسلے میں جمعیۃ علماء کے ذمہ داروں اور دانشوروں کا خصوصی اجلاس

حیدر آباد :11/فروری (پریس ریلیز) تحفظ اوقاف کے سلسلہ میں اتوار کے دن صبح 11؍ بجے کرسٹل بنجارہ ہوٹل ,بنجارہ ہلز روڈ نمبر 1 میں ایک مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے قائم کی ہوئی پانچ رکنی کمیٹی کے ذمہ داران شکیل احمد سید سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ رکن عاملہ جمعیۃ علماء ہند , مولانا نیاز فاروقی صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء ہند , حافظ ندیم صدیقی صاحب کنوینر اوقاف کمیٹی صدر جمعیۃ علما ء مہاراشٹرا , اوقاف کمیٹی کے انچارج مولانا حاجی محمد ہارون صاحب صدر جمعیۃ علماء بھوپال , صدر اجلاس مولانا حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش ,حافظ پیر خلیق احمد صابر جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء تلنگانہ وآندھرا پردیش کے علاوہ دیگر دانشوان حضرات نے شرکت فرمائی۔ جس میں خاص طور پر (MM) محمد مجیب صاحب ایڈوکیٹ ہا ئیکورٹ اور مہاراشٹر سے تہور پٹھان ,مولانا عبدالماجد اورنگ آباد نے شرکت کی۔ مولانا نیاز فاروقی صاحب سکریٹری جمعیۃ علماء ہند نے میٹنگ کے اغراض ومقاصد کو تفصیل کے ساتھ ذکر کیا ۔اس کے بعد (MM) محمد مجیب صاحب ایڈوکیٹ نے وقف ایکٹ کے بعض دفعات پر اور وقف بورڈ کے طریقہ کار پر اعتراض کیا ,جس کا شکیل احمد سید سینئر ایڈوکیٹ سپریم کورٹ نے تشفی بخش جواب دیا , اور وقف ایکٹ کا ارود میں ترجمہ کرنے کی ذمہ داری جمعیۃ علماء کی جانب سے (MM) محمد مجیب صاحب ایڈوکیٹ ہائیکورٹ کے سپرد کی گئی ہے۔ اسی طرح دیگر ارکان کی جانب سے تحفظ اوقاف کے سلسلہ میں مختلف تجویزیں سامنے آئی ,جس پر آئندہ یکم ؍مارچ 2020؁ء کو مہاراشٹرا میں ہونے والی میٹنگ میں خلاصہ کے طور پر پیش کیا جائے گا۔ واضح ہوکہ جمعیۃ علماء ہند کی کوشش یہ ہے کہ ملک کے اند ر مختلف ریاستوں اور صوبوں میں جو مسلم اوقاف کی جائیداد ہے , وہ کس طرح محفوظ ہو,اور منشاء وقت کے مطابق انکا صحیح استعمال ہو اسی سلسلہ کی ایک کڑی کل منعقد ہونے والی میٹنگ تھی۔ اسی طرح اس مشاوتی اجلاس میں4؍ فیصد مسلم تحفظات مقدمہ کے سلسلہ میں بھی غور وخوص کیا گیا , سپریم کورٹ نے اس کی سماعت کو ایک ہفتہ کے لئے ملتوی کردیا تھا, اب دوبارہ 11؍فروری سے سماعت شروع ہورہی ہیں, یاد رہے کہ جمعیۃ علماء کی نمائندگی پر 2004؁ء کانگریس کے چیف منسٹر وائی ایس راج شیکھرریڈی کی حکومت نے مسلمانوں کو 5؍ فیصد تحفظات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا تھا ,جس کوبعد میں آندھراپردیش ہائی کورٹ کی ہدایت پر 4؍فیصد کردیا گیا ,حکومت کے اس اقدام کو جمعیۃ علماء کی جانب سے سپریم کورٹ سے رجوع کیا گیا تھا, جمعیۃ علماء اس مقدمہ میں فریق کے طور پر شامل ہے۔ اس مشاوتی اجلاس میں (NRC) (NPR) اور (ـCAA) کے متعلق بھی غور وخوص کیا گیا۔ اس اجلاس میں مولانا قاضی سمیع الدین صاحب صدد جمعیۃ علماء ضلع میدک ,مولانا محمد مصدق القاسمی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد , ترجمان جمعیۃ علماء مولانا محمد قطب الدین صاحب ,اور دیگر احباب نے شرکت کی ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×