آئینۂ دکن

ملک بچاؤ دستور بچاؤ مہم کے تحت جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام عظیم الشان جلسۂ عام

حیدرآباد: 25؍جنوری (عصر حاضر) جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کے زیر اہتمام اور جمعیۃ علماء حلقہ ملک پیٹ کے زیر انتظام عظیم الشان جلسۂ عام بعنوان ملک بچاؤ دستور بتاریخ 26؍جنوری بروزِ اتوار صبح 9:30؍بجے بمقام اکبر باغ چوراہا‘ملک پیٹ حیدرآباد زیر قیادت پاسبانِ ملت حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش‘ زیر صدارت رہبر قوم و ملت مولانا مفتی محمد عبد المغنی مظاہری صاحب صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں بحیثیتِ مہمانِ خصوصی حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم نائب صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد اور جناب احمد بن عبد الله بلعلعہ صاحب رکن اسمبلی حلقۂ ملک پیٹ شرکت کریں گے۔ اس عظیم الشان اجلاس میں مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے قائدین و سماجی کارکنان خطاب فرمائیں گے۔ ٹھیک 9:30؍بجے یومِ جمہوریہ کا ترنگا لہرایا جائے گا۔ جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد و جمعیۃ علماء حلقہ ملک پیٹ کے جمیع ذمہ داران و اراکین نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت کی گزارش کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×