آئینۂ دکن

عیدگاہ میر عالم سے 10؍جنوری کو ہونے والے پیدل مارچ میں شریک ہوکر کامیاب بنائیں

حیدرآباد: 7؍جنوری (پریس ریلیز) مشترکہ مجلس عمل کی جانب سے 10؍جنوری بروزِ جمعہ نمازِ جمعہ 1؍بجے بمقام عید گاہ میر عالم تاڑبن میں نمازِ جمعہ کا اہتمام کیا جارہا ہے اور اس کے بعد وہاں سے پیدل مارچ ہوگا جو شاستری پورم پر ختم ہوگا اس وقت ملک کے سنگین حالات اور نئے نئے قوانین جو ملک کے دستور کے خلاف ہیں اور صرف اپنی انا اور تسکین کے لیے یہ قوانین بنائے جارہے ہیں هم سب کو چاہیے کہ اس کے خلاف بھر پور احتجاج کریں اور جو کوئی بھی پُر امن احتجاج منظر کرے ان کا ساتھ دے کر احتجاج کو کامیاب بنائیں ۔ مولانا مفتی عبد المغنی مظاہری صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد نے تمام مسلمانوں سے 10؍جنوری کے مارچ کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×