آئینۂ دکن

سٹی جمعیۃ علماء کے مرکزی جلسہ عظمت صحابہؓ کی تیاریاں مکمل‘ عامۃ المسلمین سے شرکت کی اپیل

حیدرآباد: 17؍اکٹوبر (پریس ریلیز) سید نذیر احمد قاسمی سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب عظمت صحابہ مہم جو تقریبا ڈیڑھ ماہ سے شہر کے مختلف حلقوں میں جاری تھی اس کا مرکزی عظیم الشان جلسہ عام 18اکٹوبر بروز جمعہ بعد عشاء نفیس گارڈن فنکشن ہال بنڈلہ گوڑہ چوراستہ نزد مدرسہ سبیل الفلاح میں منعقد ہوگا۔ حضرت مولانا مفتی محمد عبدالمغنی مظاہری صاحب مدظلہ صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد صدارت فرمائیں گے اور عارف بااللہ حضرت مولانا صلاح الدین سیفی صاحب مدظلہ( خلیفہ حضرت پیر ذوالفقار صاحب نقشبندی)مہمان خصوصی ہونگے۔ اور ترجمان اہل سنت عارف بااللہ حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب مدظلہ نائب صدر جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد اور مفتی ابوبکر جابر قاسمی صاحب کے خصوصی خطابات ہونگے۔ حضرت مولانا محمد مصدق القاسمی صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء گریٹر حیدرآباد نظامت فرمائیں گے۔ حافظ وقاری محمد یونس علی خان صاحب جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء حلقہ ملک پیٹ قرات کلام پاک پیش فرمائیں گے اور جناب حافظ تاج الدین سعید صاحب بارگاہ رسالت میں نذرانہ عقیدت ومحبت پیش کریں گے۔ شیدائیان صحابہ سے مع دوست احباب کثیر تعداد میں شرکت کی درخواست ہے
خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا
مزید تفصیلات کے لئے 9347593211پر رابطہ کرسکتے ہیں

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×