آئینۂ دکن

ہیومن ویلفیرفاونڈیشن تلنگانہ کی جانب سے پولیس ریکروٹمنٹ ٹریننگ پروجیکٹ آفس کا افتتاح

حیدرآباد: 24؍اپریل (پریس ریلیز) حکومت تلنگانہ کی جانب سے ریاست میں بڑے پیمانہ پر مختلف شعبہ جات میں ملازمتوں کے لیے تقررات کا مرحلہ جلد ہی شروع ہونے جارہا ہے جس میں محکمہ پولیس کے لئے سب انسپکٹر ز اور کانسٹیبلس کی جائیدادیں بڑی تعدادمیں شامل ہیں۔ فی الحال محکمہ پولیس میں مسلم نمائندگی صرف2.5%ہے۔ایسے میں اہل اُمیدواروں کواندراج کی رہنمائی اور امتحانات میں شرکت اور تیاری کی غرض سے ہیومن ویلفیرفاؤنڈیشن تلنگانہ چاپٹرکی جانب سے تربیت فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا ہے۔ اس ضمن میں خصوصی اجلاس دفترہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن ہمایوں نگر پر منعقد ہوا۔ جس میں مسلم دانشوران نے شرکت کی اور مستقبل کے لائحہ عمل سے متعلق منصوبہ بندی کی گئی۔ اس موقع پرسابق ڈی جی پی،اے پی۔سید انورالھدیٰ (آئی پی ایس ریٹائرڈ) نے کہا کہ ملت کے نوجوانوں میں شعور بیدار ی کے لیے مختلف تنظیمیں اورافراد اپنے طور پرخدمات انجام دے رہے ہیں اگر یہ سب مل کر ایک پلیٹ فارم کے ذریعہ کوشش کریں تو نتیجے مزید حوصلہ افزاء ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے بھی مختلف سطح پر اُمیدواروں کو تربیت فراہم کی جارہی ہے۔ایچ ڈبلیو ایف کی جانب سے اس پہل پرانہوں نے ستائش کا اظہار کیا۔جناب اقبال حسین جنرل سکریٹری ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن تلنگانہ اینڈاے پی نے تفصیلات پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہیومن ویلفیر فاؤنڈیشن کی جانب سے اس سے قبل بھی اس طرح کی گائیڈنس پروگرام منعقد کئے جاچکے ہیں جس سے نوجوانوں کوکافی فائدہ پہنچاہے۔انہوں نے کہا کہ ان کاموں کو موثر طریقہ سے انجام دینے کے لیے اس بار دانشوران کی  ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس میں جناب سیدانوارالھدیٰ ریٹائرڈ ڈی جی پی،جناب محمد عظمت اللہ خان (ریٹائرڈ،ایڈیشنل ایس پی)،جناب موسی بن ابراھیم ریٹائرڈ ڈی ایس پی اور جناب تاج الدین ریٹائرڈ ڈی ایس پی شامل ہیں۔اس کے علاوہ سماج کے مختلف سے گوشوں سے تعلق رکھنے والے معززین اور پرفیشنلس کی سرپرستی بھی ایچ ڈبلیو ایف کوحاصل ہے۔ ساتھ ہی فالواَپ ٹیم بھی تشکیل دی گئی ہے جو مرحلہ واری طور پرکاموں کا جائزہ لے گی۔ جناب اقبال حسین نے کہا کہ خصوصی طور پر100اُمیدواروں کو منتخب کرتے ہوئے انہیں تربیت فراہم کرنا اس پروجیکٹ کا اہم مقصد ہے۔ اس میٹنگ میں جناب ذکی الدین محمدریجنل ڈائرکٹرسہولت مائکروفائنانس سوسائٹی،جناب اعظم خان ڈائرکٹرایچ ڈبلیوایف اور جناب محمداظہرالدین پی آر سکریٹری جماعت اسلامی ہند تلنگانہ نے بھی شرکت کی اور اظہار خیال کیا۔مزید تٖفصیلات کے لئے موبائل نمبر7207992740پر ربط کیا جاسکتا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×