آئینۂ دکن

جماعت اسلامی ہند حیدرآباد کی جانب سے کورونا سے متاثرہ مریضوں کے لئے مفت آکسیجن سیلنڈرس کی فراہمی

حیدرآباد: 3؍جولائی (پریس ریلیز) محمد اعظم علی بیگ،سکریٹری  جماعت اسلامی ہند شہر عظیم تر حیدرآباد کی اطلاع کے بموجب موسمی اور وبائی مرض کرونا وائرس کی وجہہ سے اس وقت شہرحیدرآبا د کے حالات انتہائی سخت گذر رہے ہیں۔دواخانوں کا برا حال ہے۔خصوصاً دواخانوں میں بھی گنجائش نہ ہونے سے لوگ گھروں پر ہی رہ کر علاج کرنے پر مجبور ہیں۔اور ایسے میں سانس کی تکلیف سے پریشان مریضوں کے لئے آکسیجن کی سخت ضرورت محسوس کی جارہی ہے۔اور وقت پر آکسیجن نہ ملنے سے صحت کے مزید بگڑنے کا خدشہ رہتا ہے۔اسی ضرورت کے پیش نظر جماعت اسلامی ہند عظیم تر حیدرآباد کی جانب سے فوری طور مریضوں تک آکسیجن سیلنڈرفراہم کرنے کا فیصلہ کیا گیاہے۔چنانچہ اس ضمن میں جماعت اسلامی ہند شہر حیدرآبادکے دفتر واقع نزد نوبل ٹاکیز ملے پلی،آصف نگر پرآکسیجن سلینڈرس عارضی طور پر فراہم کئے جارہے ہیں۔ضرورت مند افراداس ضمن میں مزید تفصیلات ان فون نمبرات پر معلوم کرسکتے ہیں۔8712313740 / 9398521524

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×