آئینۂ دکن

تانڈور کے ہر محلے میں شہری مکاتب قائم کیے جائیں گے

تانڈور: 8؍دسمبر (پریس نوٹ) جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی زیر نگرانی تعلقہ تانڈور کے تقریباً 42 دیہاتوں میں دینی مکاتب کا قیام ہوچکا ہے جس کے ذمہ دار مولانا آصف الدین رشیدی صاحب صدر دینی تعلیمی بورڈ تعلقہ تانڈور،حافظ عبدالقادر صاحب،حافظ مرزا مجاہد بیگ صاحب اور حافظ مزمل پرویز صاحب ہیں اور بالغان کی دینی تعلیم کے لئیے گزشتہ ایک سال سے استقلال کے ساتھ نظم جاری ہے جس کے ذمہ دار مفتی سید شکیل احمد قاسمی صاحب ہیں اور ایک ماہ قبل شہر تانڈور میں دو شہری مکاتب کا قیام عمل میں لایا گیا اور آنے والے دو ماہ میں ہر محلہ میں مکتب کے قیام کے لئیے زمینی محنت کا آغاز ہوچکا ہے اور بڑی تعداد میں مکاتب کا قیام عمل میں آئیگا اور اس شعبہ کے ذمہ دار مولانا سید فراست علی صاحب قاسمی ہیں۔ فلاحی و سماجی خدمات بھی جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد کی سرگرمیوں کا اہم حصہ ہیں اسی شعبہ کو مزید تقویت دینے اور مختلف جہات میں کام کرنے کی غرض سے جمعیۃ علماء ضلع وقارآباد اور مجتبی ہیلپنگ فاؤنڈیشن حیدرآباد کے اشتراک سے مؤرخہ 17 ڈسمبر بروز ہفتہ باضابطہ ایک آفس(سماج سیوا سنٹر)کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جہاں سے طبی،سماجی،فلاحی خدمات کے علاوہ سرکاری اسکیمات سے استفادہ اور مختلف آئی ڈیز کے بنانے کا کام کیا جائے گا انشاءاللہ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×