• ہمارے بارے میں
  • رابطہ
ہفتہ, جنوری 28, 2023
  • Login
Asre Hazir Portal
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
English
No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
No Result
View All Result
Asre Hazir
No Result
View All Result

شہریت ترمیمی قانون، مسلمانوں اور ملک کے سیکولر ڈھانچہ کے خلاف

مرکزی حکومت عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے مسلم دشمن ایجنڈہ پر عمل پیرا:مولانا جعفر پاشاہ

Asrehazir by Asrehazir
دسمبر 14, 2019
in حیدرآباد و اطراف
0
125
SHARES
313
VIEWS
Share on FacebookShare on Twitter

حیدرآباد: 14دسمبر (پریس ریلیز)مولانا حسام الدین ثانی عامل جعفرپاشاہ امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و رکن مسلم پرسنل لابورڈ نے شہریت ترمیمی قانون کی منظوری پر اعتراض کرتے ہوئے اس کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ اس قانون کا مقصد مسلمانوں کو نشانہ بنانا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں دوٹوک انداز میں کہا کہ موجودہ حکومت ملک کو جوڑنے کے نہیں بلکہ توڑنے کے فیصلہ کررہی ہے جو ہمیں منظور نہیں ہے۔ ایسے قانون سے مسلمانوں کو ڈرنے، گھبرانے اور پریشان ہونے کی ضرورت نہیں ہے۔انہوں نے کہا کہ نا پاک عزائم والی بی جے پی زیرقیادت مرکزی حکومت نے اکثریت کے بل بوتے اس قانون سازی کے ذریعہ آئین کے بنیادی ڈھانچہ کو پامال کیا اور اپنی نفرت کی سیاست کا ثبوت دیا ہے۔مولانا جعفر پاشاہ نے اس کو غیر آئینی اور امتیاز پر مبنی قانون قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا اور تمام امن پسند سیکولر شہریوں سے اپیل کی کہ وہ اجتماعی طور پر اپنی آواز بلندکریں اور اس قانون کے نفاذ کو روکنے کے لیے ہر ممکن مساعی کریں۔ انہوں نے کہا کہ یہ قانون ملک کے دستور کو پامال کرنے والا ہے جو ملک کے مسلمانوں کے خلاف نہیں بلکہ ملک کے خلاف ہے۔ اس میں پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کی اقلیتوں کو پناہ دینے کی بات حکومت ہند کا جھوٹا بہانہ ہے، در اصل اس کے پیچھے مذہب کی بنیاد پر تفریق پوشیدہ ہے۔ اس سے ملک کی قومی یگانگت،سالمیت اور یکجہتی مجروح ہوتی ہے جس کو بچانے کی ذمہ داری ہم تمام کی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ اس قانون کے ذریعہ مذہبی بنیادوں پر منافرت کو فروغ دیا جارہا ہے۔ یہ قانون صرف اور صرف مسلمانوں کو نشانہ بنانے کے لئے لایاگیا ہے۔اس کی ہم سختی سے مخالفت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ میں اس بل کی منظوری یوم سیاہ سے کم نہیں ہے۔یہ قانون ملک کے سیکولر ڈھانچہ اور تانے بانے کے بھی خلاف ہے۔ اگر اس قانون کی مخالفت نہیں کی گئی تو ملک میں فسطائی طاقتوں کابول بالا ہوگا۔ یہ قانون مسلمانوں سے نفرت،دشمنی پرمبنی ہے اور انسانیت کے بھی خلاف ہے۔ انہوں نے پرزور اندازمیں کہا کہ اس ملک کوہندو راشٹرا بنانے کا چند افراد خواب دیکھ رہے ہیں لیکن وہ کبھی بھی کامیاب نہیں ہوں گے کیوں کہ برادران وطن کی اکثریت امن اور بھائی چارہ کی حامی ہے۔ مولانا نے مرکزی حکومت سے پُرزور مطالبہ کیاکہ وہ شہریت ترمیمی قانون میں فی الفور تبدیلی کرے اور مسلمانوں کوبھی شہریت دینے کی گنجائش فراہم کرے تاکہ تمام طبقات کے ساتھ انصاف ہوسکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ بی جے پی اس قانون کے ذریعہ ہندوستان کو تقسیم کرنے کی کوشش کررہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک میں فرقہ پرستی کے بڑھتے ہوئے زہر کو روکنے کے لئے متحدہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ ایک طرف ملک کے معاشی حالات انتہائی ابتر ہیں، عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی میں مرکزی حکومت ناکام ہوچکی ہے تو دوسری طرف عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کے لئے مسلم دشمن ایجنڈہ پر عمل کیاجارہاہے۔ انہوں نے کہا کہ طلاق ثلاثہ کے بعد اب شہریت ترمیمی بل کو منظور کروایاگیا ہے۔ مولانا جعفر پاشاہ نے برہمی ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ قانون کسی بھی صورت میں ہمیں منظور نہیں ہے۔بی جے پی حکومت نت نئے انداز سے وقتا فوقتا مسلمانوں کو پریشان کررہی ہے۔ایسے میں ہمیں چوکس ہونے کی ضرورت ہے تاکہ ملک کے دستور کو بچایا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے عوام کو مذہبی تفریق منظور نہیں ہے۔یہ قانون دراصل بٹوارے کی سازش کا ایک حصہ ہے۔ساتھ ہی مولانا نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ اعتماد کے ساتھ صبر و دانشمندی کا مظاہرہ کریں کیونکہ دستور کے تحفظ کی لڑائی وقتی نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے مسلسل جد وجہد کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ یہ قانون ملک کی عظیم روایت کے بالکل برعکس ہے اور اس میں آئین کے بنیادی ڈھانچہ کو پامال کیا گیا ہے۔ اگر اس بل کی مخالفت نہیں کی جاتی ہے تو ملک میں فسطائی طاقتوں کابول بالا ہوگا۔

ADVERTISEMENT
ADVERTISEMENT
Previous Post

مسجد صحابہ سنتوش نگر میں ماہانہ تعلیمی و تربیتی ورکشاپ

Next Post

ادارہ فیضان مصطفیٰ ریاست نگر میں جلسہ برائے خواتین

Asrehazir

Asrehazir

Next Post

ادارہ فیضان مصطفیٰ ریاست نگر میں جلسہ برائے خواتین

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

اشتہار

Email Us Today To Book This Space: asrehazir@gmail.com

تازہ ترین پوسٹ

  • وسطی غزہ پر اسرائیل کا حملہ،امریکہ نے کی پر امن رہنے کی اپیل جنوری 27, 2023
  • افغانستان میں شدید سردی کے باعث رواں ماہ 160 سے زائد افراد ہلاک جنوری 27, 2023
  • سویڈن میں اسلام مخالف مظاہرے جنوری 23, 2023
  • جو شاخ ِ نازک پہ آشیانہ بنے گا، ناپائیدار ہوگا! ساؤتھ انڈین مسلم پرسنل لابورڈ کے قیام کی کوشش جنوری 21, 2023
  • دورِ حاضرکے چند ایمان سوز فتنے بموقع ایک روزہ عظیم الشان تحفظ ختم نبوت کانفرنس جنوری 21, 2023
  • لندن کی سڑکوں پر مردوں کو پیشاب کرنے سے روکنے کا انوکھا طریقہ جنوری 20, 2023
  • سالار ِصحابہ ،خلیفۂ اول سیدنا ابوبکر صدیقؓ جنوری 19, 2023
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ

Asrehazir. All Rights Reserved.

No Result
View All Result
  • عصر حاضر نیوز
    • حیدرآباد و اطراف
    • ریاست و ملک
    • عالمی خبریں
  • مضامین و مقالات
    • اداریہ
    • اسلامیات
    • سیرت و تاریخ
    • فقہ و فتاوی
    • سیاسی و سماجی
    • شخصیات
  • قلم کار
    • مولانا سید احمد ومیض ندوی
    • مفتی محمد صادق حسین قاسمی
    • مولانا عبدالرشید طلحہ نعمانی
    • مفتی رفیع الدین حنیف قاسمی
    • مفتی سید ابراہیم حسامی قاسمی
  • اسلامی ویب سائٹس
  • اصلاحی مجالس
  • ماہنامے
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • English
  • Old Urdu

Asrehazir. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
×