آئینۂ دکن

تلنگا نہ کے آصف آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 9.6 ڈگری درج‘ اگلے پانچ دنوں تک شدید سردی رہنے کا امکان

حیدرآباد17 نومبر(عصرحاضر)تلنگانہ میں سردی کی شدت میں دن بہ دن اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں اقل ترین درجہ حرارت متحدہ عادل آباد ضلع میں درج کیاگیا۔کومرم بھیم آصف آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 9.6 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔منچریال ضلع میں درجہ حرارت 9.9 ڈگری، عادل آباد میں 10.5 ڈگری اور نرمل ضلع میں 10.9 ڈگری درج کیاگیا۔ محکمہ موسمیات نے اپنے بلیٹن میں کہا کہ مزید پانچ دن تک یہی صورتحال رہے گی۔ حیدرآباد میں بھی سردی کی شدت میں بتدریج اضافہ ہونے سے شہر کے عوام کو مشکل صورتحال کاسامنا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×