آئینۂ دکن

ادارہ فیضان مصطفیٰ ریاست نگر میں جلسہ برائے خواتین

حیدرآباد: 15/ڈسمبر (پریس ریلیز) ادارہ فیضان مصطفیٰ ریاست نگر میں عظیم الشان جلسہ برائے خواتین بعنوان فیضان اولیاء و حالات حاضرہ اور ہماری ذمہ داریاں بتاریخ 15/ڈسمبر بروز اتوار بوقت صبح 11/بجے تا 3/بجے بمقام ادارہ فیضان مصطفیٰ ریاست نگر متصل ایم این پراپرٹی ڈیلنگ آفس مقرر ہے۔ اس اہم اجلاس کو حضرت مولانا مفتی شاہد صاحب قبلہ ناظم تعلیمات المعہد العالی الاسلامی حیدرآباد اور مفتی فراست حسین عادل صاحب نائب ناظم ادارہ فیضان مصطفیٰ مخاطب فرمائیں گے۔ اس جلسہ میں مدرسہ کی شعبہ نسوان و مکتب کی طالبات کا دلچسپ و سبق آموز مظاہرہ پیش کیا جائے گا اور ممتاز طالبات میں انعامات کی تقسیم عمل میں آئے گی۔ خواتین اسلام سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست ہے۔ تمام شرکاء کیلئے کھانے کا بھی نظم رہے گا۔ مزید تفصیلات کیلئے ان نمبرات پر رابطہ کریں: 8686845144، 9959043473، 8686524017

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×