آئینۂ دکن

مولی علی میں رفاہی خدمات کے لیے عنایہ چیرٹیبل ٹرسٹ کا قیام

حیدرآباد: 28؍دسمبر (عصر حاضر) مولانا سید عبد الماجد رشادی ناظم عمومی عنایہ چیرٹیبل ٹرسٹ مولی علی کے بموجب شہر حیدرآباد کا نواحی علاقہ مولی علی جہاں پر پسماندگی و غربت کی زندگی گزارنے والے سینکڑوں خاندان جن کی بروقت امداد نہ کرنے کی وجہ سے ارتداد و بے دینی کا شکار ہورہے ہیں‘ ان خاندانوں میں دینی شعور بھی نہ ہونے کی وجہ سے ناگفتہ بہ حالات سے دو چار ہیں‘ چنانچہ مولی علی کے چند درد مند نوجوانوں کی تحریک پر چند باشعور دیندار حضرات سے مشورہ کے بعد ایک ادارہ بنام عنایہ چیرٹیبل ٹرسٹ کے قیام کا فیصلہ کیا گیا۔ اور الحمدلله 15؍ڈسمبر بروزِ اتوار مولی علی سے چھ کیلو میٹر دور فتنہ شکیل بن حنیف سے متاثرہ علاقہ بالاجی نگر میں ایک عظیم الشان جلسۂ عام بعنوان جلسہ رحمۃ للعالمینﷺ و خدمت خلق منعقد کیا گیا جس میں ملک کے معروف مقرر مولانا پی ایم مزمل رشادی والاجاہی خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور اور مفتی محمد مجاہد خان قاسمی استاذ حدیث و افتاء جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ کے بصیرت افروز خطابات ہوئے۔ اسی جلسہ میں ٹرسٹ کے قیام کا باضابطہ اعلان کیا گیا اور پہلے مرحلہ میں مکمل تحقیق و اطمینان کے بعد حددرجہ پانچ مستحقین میں ماہانہ ایک ہزار روپیے وظائف کا سلسلہ بھی شروع کیا گیا۔ ادارہ کی جانب سے ایک وفد موسم سرما کی مناسبت سے سڑکوں پر بے سہارا رات گزارنے والے نادار افراد میں سخت سردی میں پہنچ کر ان میں بلانکٹس تقسیم کررہا ہے۔ جو بحمدلله تا حال دو مرتبہ تقسیم عمل میں آئی۔ عنقریب ایک مستحق و نادار لڑکی کی مکمل شادی کا بھی نظم کیا جائے گا۔ اصحابِ خیر سے درخواست ہے کہ وہ اس ادارہ کے عزائم کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے میں اپنا گراں قدر تعاون فرمائیں۔ رابطہ کے لیے 9032142362

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×