حیدرآباد و اطراف

حیدرآباد میں ایک بار پهر موسلا دھار بارش، عوام میں خوف کی لہر

حیدرآباد: 17؍اکتوبر (عصر حاضر) دو دن تک موسم کے ملے جلے ردِ عمل کے بعد موسلا دھار بارش نے ایک بار پھر شہر کو جل تھل کردیا، حالانکہ آج صبح سے شہر میں تیز دھوپ دیکھی گئی اور شام چار بجے دیکھتے ہی دیکھتے موسم اچانک تبدیل ہوگیا اور تین گهنٹوں تک مسلسل بارش نے شہریوں کو بے چین کردیا۔  حالیہ بارش کی وجہ سے ابھی تک کئی بستیاں زیر آب ہیں اور پانی کی صحیح طرح سے نکاسی نہیں ہوسکی تھی کہ ایک بار پهر تیز رفتار بارش کا پانی سڑکوں کو جھیل میں تبدیل کردیا تو کئی علاقے زیر آب آگئے۔ حیدرآباد کا شدید متأثرہ علاقہ  فلک نما الجبیل کالونی ایک بار پهر اُبل گیا۔ فلک نما برج پر 6؍فٹ کا گڑھا بھی پڑگیا۔ بالاپور کا تالاب بھر کر بہہ جانے کی وجہ سے پانی تیزی کے ساتھ رہائشی علاقوں میں داخل ہونا شروع ہوگیا۔ مقامی کارپوریٹر نے عوام سے اپیل کی کہ پانی کا تیز رفتار بہاؤ رہائشی علاقوں میں داخل ہورہا ہے لہذا بابا نگر کے لوگ اپنے گهروں کی پہلی منزل پر چلے جائیں تا کہ محفوظ رہ سکیں۔

محکمۂ پولیس نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ ارام گڑھ سے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ائیرپورٹ جانے والے آؤٹر رنگ روڈ کے راستے جائیں۔ سائبر آباد پولیس نے موٹرسائیکلوں سواروں سے کہا ہے کہ وہ اولڈ کرنول روڈ یعنی ارم گڑھ۔ آر جی آئی ایئر پورٹ روڈ کو ائیرپورٹ تک پہنچنے کے لئے استعمال نہ کریں کیونکہ بارشوں کی وجہ سے وہاں پانی بھاری مقدار میں موجود ہے۔ لہذا  آؤٹر رنگ روڈ کے راستے ائیرپورٹ جائیں۔

اسی طرح حیدرآباد سٹی پولیس نے ٹولی چوکی  سے بائیو ڈائیویورسٹی اور گچی باؤلی سے مہدی پٹنم کی طرف جانے والے  متبادل راستہ گچی باؤلی۔ نانکرام گوڈا روٹری – نارسنگی – لنگرحوض – نانل نگر – مہدی پٹنم کے راستے اختیار کرلیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×