آئینۂ دکن

مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم کا نواں سالانہ جلسہ دستاربندی و حالات حاضرہ

حیدرآباد: 28؍فروری (محمد عقیل) مدرسہ صفۃ المسلمین ناچارم حیدرآباد کا نواں سالانہ جلسۂ دستاربندی و حالاتِ حاضرہ بتاریخ 8؍مارچ بروزِ اتوار 6؍بجے تا 10؍بجے شب بمقام کمیونٹی ہال ناچارم ولیج نزد عیدگاہ و محلہ کلینک حیدرآباد زیر سرپرستی حضرت مولانا مفتی محمد شمیم آزاد صاحب قاسمی شیخ الحدیث دارالعلوم سبیل السلام حیدرآباد و زیر صدارت پاسبانِ ملت حضرت حافظ پیر شبیر احمد صاحب صدر جمعیۃ علماء تلنگانہ و آندھرا پردیش منعقد ہوگا۔ اس اجلاس میں مہمانِ خصوصی حضرت مولانا پی ایم مزمل رشادی والاجاہی دامت برکاتہم خطیب مسجد عمر فاروق بنگلور کا کلیدی خطاب ہوگا۔ مقامی علماء کرام امیر ملت اسلامیہ حضرت مولانا حسام الدین ثانی عاقل جعفر پاشاہ اور مولانا مفتی عبدالحئی صاحص قاسمی بھی اجلاس میں خطاب فرمائیں گے۔ الحاج محمد صلاح الدین صاحب اور جناب محمد عثمان صاحب اجلاس کی نگرانی فرمائیں گے۔ مولانا سرفراز احمد ملی قاسمی اور مولانا تنویر احمد قاسمی نظامت کے فرائض انجام دیں گے۔ اس موقع پر طلباء کا مختصر تعلیمی مظاہرہ بھی ہوگا‘ مولانا محمود الحسن سبیلی بانی و ناظم و جمیع اساتذہ و اراکین مدرسہ نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت واستفادہ کی درخواست کی ہے۔ خواتین کے لیے پردہ کا نظم رہے گا‘ تمام شرکاء کے لیے طعام کا انتظام رہے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×