حیدرآباد و اطراف
دارالعلوم اشرفیہ قلعہ گولکنڈہ میں ماہانہ دینی واصلاحی اجتماع
حیدرآباد: 15؍فروری (پریس ریلیز) مولانا مشتاق احمد قاسمی ناظم تعلیمات کے اطلاع کے مطابق مدرسہ اسلامیہ دارالعلوم اشرفیہ قلعہ گولکنڈہ حیدرآباد کے زیر اہتمام ماہانہ دینی واصلاحی اجتماع بتاریخ ۲۱؍جمادی الثانی ۱۴۴۱ھ مطابق 16 فروری 2020 بروز اتوار ،بعد نماز ظہر (نماز ظہر 1:15بجے)بمقام: جامع مسجد اشرفی بڑابازار قلعہ گولکنڈہ حیدرآبادمیں منعقد ہوگا ،واعظ شیریں بیاں حضرت مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ دامت برکاتہم امیر ملت اسلامیہ تلنگانہ و آندھرا پردیش وجانشین واعظ دکن علامہ عاقل حسامی ؒ اس اجتماع کو مخاطب فرمائیں گے ،خواتین کے لئے مدرسہ کی عمارت میں پردے کا نظم رہے گا ، لہذا برادرانِ اسلام سے گزارش کی جاتی ہے کہ مع احباب کثیر تعداد میں شرکت فرمائیں ۔