حیدرآباد و اطراف
جامع مسجد محمدی شاہ پور نگر جیڈی میٹلہ میں جلسۂ عام
حیدرآباد: 12؍فروری (محمد عقیل) جامع مسجد محمدی شاہ پور نگر جیڈی میٹلہ حیدرآباد میں جلسۂ عام بعنوان ملک کے موجودہ حالات اور ہماری ذمہ داریاں بتاریخ 15؍فروری بروزِ ہفتہ بعد نمازِ عشاء منعقد ہوں گے۔ جس میں مہمانانِ خصوصی حضرت مولانا اقدس مولانا مفتی اشرف عباس صاحب استاذ حدیث و فقہ ازہر ہند دارالعلوم دیوبند اور ریاست کے مؤقر عالمِ دین ترجمان اہل السنۃ والجماعۃ حضرت مولانا محمد عبدالقوی صاحب دامت برکاتہم ناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد کے کلیدی خطابات ہوں گے۔ مولانا حنیف خان قاسمی و انتظامی کمیٹی جامع مسجد محمدی و نوجوانانِ محلہ شاہ پور نگر نے عامۃ المسلمین سے کثیر تعداد میں شرکت و استفادہ کی درخواست ہے۔