آئینۂ دکن

شہر حیدرآباد میں ایک بار پھر شکیل بن حنیف کے مبلغین کی سرگرمیاں عروج پر

حیدرآباد: 11؍فروری (دلشاد قاسمی) ہاشم نگر لنگر حوض میں 9/فروری 2020ء بروز اتوار رات 9بجے دو نوجوان(مبلغین فتنہ شکیلی) ایک نوجوان کے گھر پر اپنے عقیدہ کی تبلیغ کرتے ہوئے پائے گئے۔ جس کی اطلاع پاکر مقامی نوجوان محمد عبد البصیر صاحب نے ان کو وہیں پر روکا اور اس کی اطلاع علماء کرام کو دی۔ مولانا محمد موسی خان صاحب حسامی اور مولانا ابرار الحق شاکر صاحب قاسمی و دیگر حضرات پہنچ کر ان نوجوانوں سے بات کی اور ان سمجھانے کی کوشش کی گئی ؛لیکن وہ نوجوان اپنی بات(عقائد )پر بضد رہے جس کو دیکھتے ہوئے مقامی رکن اسمبلی جناب الحاج کوثر محی الدین صاحب سے ربط کرتے ہوئے ان دونوں نوجوانوں کو لنگر حوض پولیس کے حوالہ کردیا گیا ۔ اس موقع مجلس تحفظ ختم نبوت ٹولی چوکی کے ذمہ داران عبد العلیم صاحب، مولانا وجیہ الدین صاحب قاسمی ، مفتی عبدالوحید خان قاسمی،مولانا فاضل صاحب، حافظ محمد عمر و دیگر موجود تھے ۔ مجلس تحفظ ختم نبوت ٹولی چوکی کے ذمہ داران مولانا سید مصباح الدین صاحب حسامی و دیگر حضرات مسلسل کوشش کررہیں ہیں ۔آپ تمام حضرات سے گزارش ہیکہ اپنے حلقہ میں ہونے والی سرگرمیوں پر خصوصی نظر رکھیں۔ دعاؤں کی گزارش ہے 9948683120

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×