حیدرآباد و اطراف
مسجد ارقم بیگم پیٹ میں قانونی شعور بیداری اجلاس برائے مرد و خواتین
حیدرآباد: 8؍فروری (محمد عقیل) حافظ اسحق فیضی باندوی کی اطلاع کی بموجب مسجد ارقم پرکاش نگر بیگم پیٹ اولڈ ائیرپورٹ میں بتاریخ 9؍فروری 2020ء بروزِ اتوار بعد بعد نمازِ ظہر ملکی حالات کے پیش نظر ایک اہم اجلاس قانونی شعور بیداری اجلاس برائے مرد و خواتین منعقد کیا جارہا ہے جس کا بنیادی مقصد عوام الناس میں ان نازک ترین حالات میں قانونی طور پر شعور بیدار کرنا ہے۔ اس پروگرام میں مردوں اور خواتین ماہر وکلاء کی ٹیم قانونی طور پر اہم نکات پر روشنی ڈالیں گے۔ عوام الناس مرد حضرات و خواتین سے کثیر تعداد میں اس پروگرام میں شرکت کی اپیل ہے۔