آئینۂ دکن

مسجد اکبری اکبر باغ ملک پیٹ میں علماء ائمہ، ذمہ داران مساجد اور دردمندان ملت کا اہم اجلاس

حیدرآباد: 7/فروری (پریس ریلیز) مفتی اکرام الحسن مبشر کی اطلاع کے مطابق مسجد اکبری اکبر باغ ملک پیٹ حیدرآباد میں علماء ائمہ اور دردمندان ملت کا اہم اجلاس بعنوان ملک کے موجودہ حالات میں ہماری ذمہ داریاں زیر اہتمام حضرت مولانا محمد عبد القوی صاحب ناظم ادارہ اشرف العلوم حیدرآباد بتاریخ 9/فروری بروز اتوار بعد نماز ظہر (نماز ظہر 1:30/بجے) منعقد ہوگا۔ جس میں ایڈوکیٹ انیس الرحمن صاحب کا ملکی حالات پر خصوصی خطاب ہوگا۔
سیکولرزم اور جمہوریت کو ختم کرکے فاشزم کو ہوا دینے اور نفرت و تعصب سے بھرپور مختلف سیاہ قوانین کو نافذ کرنے خلاف الحمدللہ ہمارے ملک میں آزادی کے بعد سے اب تک کی سب سے بڑی تحریک چھیڑی گئی ہے، احتجاجی مظاہروں، دھرنوں، جلسے جلوسوں اور ریالیوں کے ذریعے یہ تحریک اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہے؛ لیکن منزل ابھی دور ہے، اس تحریک کی کامیابی کے لیے مختلف مذاہب اور الگ الگ سماجوں سے تعلق رکھنے والے سیکولر بھارتیوں بالخصوص پسماندہ اور پچھڑے ہوئے مظلوم طبقات کو اپنے ساتھ مِلانا بلکہ انہیں آگے رکھنا حالات کا تقاضہ اور وقت کی پکار ہے؛ تاکہ لڑائی ہندو مسلمان کی بننے کے بجائے ظالم اور مظلوم کی بن سکے، اس مقصد کو پورا کرنے کے لیے زمینی سطح کی زبردست محنت درکار ہے، جن طبقات کو ہم ساتھ ملانا چاہتے ہیں ان کی تاریخ اور ان کے درمیان کام کرنے کے طریقہٴ کار کو جانے بغیر مقصد میں کامیابی مشکل ہے، اس حوالے سے محترم جناب انیس الرحمان صاحب ایڈوکیٹ کی بڑی خدمات ہیں اور شہرِ حیدرآباد میں ان کے طویل اور مفید لکچرز سے کافی استفادہ کیا جا رہا ہے، ایسے ہی پروگرام کا انعقاد ہونے جارہا ہے۔ حافظ محمد عبدالمحصی کلیم صدر شعبہ و جمیع اساتذہ و کارکنان ادارہ اشرف العلوم شعبہ اکبرباغ نے ملک وملت کا درد رکھنے والے احباب بالخصوص علماء ائمہ و ذمہ داران مساجد سے شرکت و استفادہ کی درخواست کی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×