آئینۂ دکن

افتتاحی جلسہ ’’ مکتب دینیہ ابوہریرہ ؓ ‘‘ قلعہ گولکنڈہ

حیدرآباد: 7؍فروری (پریس ریلیز) ناظم مکتب حافظ خواجہ نذیر الدین خان سبیلی امام مسجد قلعہ دار دیوڑھی کی اطلاع کے مطابق اتوار9 فروری، بعد نماز عصر متصلاً مسجد قلعہ دار دیوڑھی بڑابازار قلعہ گولکنڈہ میں ’’مکتب دینیہ ابوہریرہؓ ‘‘ کے افتتاح کے موقع پر ایک عظیم الشان جلسہ عام بعنون’’حالت حاضرہ میں مکاتب دینیہ کی اہمیت‘‘ منعقد ہوگا ،امیر ملت اسلامیہ آندھرا وتلنگانہ حضرت مولانا حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ خطیب جامع مسجد دار الشفاء اس جلسہ سے خصوصی خطاب اور دعا کے ذریعہ مکتب کا افتتاح فرمائیں گے ،جبکہ مولانا سید مصباح الدین حسامی صدر دینی تعلیمی بورڈ گریٹر حیدرآباد ،مفتی عبدالمنعم فاروقی قاسمی نبیرہ حضرت قطب دکنؒ خطیب جامع مسجد اشرفی قلعہ گولکنڈہ،مولانا مرزا اسماعیل ذبیح اللہ عاقل حسامی خطیب مسجد قلعہ دار دیوڑھی اور مفتی عبدالقدیر قاسمی خطیب مسجد طلحہ موتی دروازہ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے شرکت فرمائیں گے، عامۃ المسلمین اور خصوصاً اپنے نونہالوں کو دینی تعلیم دلوانے کے خواہش مندحضرات سے گزارش کی جاتی ہے کہ وہ اس بامقصد جلسہ میں مع احباب کثیر تعداد میں شرکت کریں ،مزید معلومات کے لئے :9885929954 پر ربط پیدا کریں ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×