آئینۂ دکن

علاقہ گنٹور اور کریم نگرمیں مجلس تحفظ ختم نبوت کے جلسے

16؍نومبر (عصر حاضر)پریس نوٹ: مولانا مفتی عبدالمغنی مظاہری نائب صدر مجلس تحفظ ختم نبوت کے بموجب مجلسِ تحفظ ختم نبوت ٹرسٹ تلنگانہ و آندھرپردیش کے زیراہتمام تحفظ عقائد مہم کے تحت شہرواضلاع میں جلسوں کا سلسلہ جاری ہے اس ضمن میں مورخہ 17نومبربروزاتوار10بجے دن گنٹور شہر میں اور اسی دن بعد مغرب گنٹور شہر سے قریبی منڈل میں "فتنوں کےدورمیں ہم اپنے دین وایمان کی حفاظت کیسے کریں ؟”کے عنوان سے جلسہ عام منعقدہوگا
مولانا محمد ارشد علی قاسمی صاحب سیکرٹری مجلس تحفظ ختم نبوت صدارت کریں گے مولانا مفتی رحمت اللہ قاسمی جلسہ کی کارروائی چلائیں گے
اسی دن 10:00AMملّم پلی ضلع کریم نگرمیں بھی تحفظ عقائد مہم کے تحت جلسہ سیرت خاتم الانبیاء صلی اللہ علیہ وسلم منعقد ہوگا مولانامرتضیٰ علی قاسمی کولمی کا تلگو میں خصوصی خطاب ہوگا اس کے علاوہ مولانا محمد انصاراللہ قاسمی آرگنائزر مجلس تحفظ ختم نبوت اور مولانا وجیہ الدین قاسمی مبلغ مجلس تحفظ ختم نبوت کے خطابات ہوں گے مولانا مفتی غیاث محی الدین جلسہ کی نظامت کریں گے
 تمام برادرانِ اسلام سے ان جلسوں میں کثیرتعداد میں شرکت واستفادہ کی اپیل کی جاتی ہے

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×