آئینۂ دکن

تلنگانہ میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے: کے ٹی آر

حیدرآباد: تلنگانہ کے وزیر صنعت و انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ٹی راماراؤ (کے ٹی آر) نے منگل کے روز کہا کہ ریاستی حکومت فرقہ وارانہ ہم آہنگی بگاڑنے کی کسی بھی کوشش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔ وزیر موصوف نے کہا کہ حکومت ریاست میں امن و امان اور نظم و نسق کی صورت حال برقرار رکھنے کے لئے پر عزم ہے۔ انہوں نے یہ بات حیدرآباد کے قدیمی شہر میں 500 کروڑ روپے کے مختلف ترقیاتی کاموں کی افتتاحی تقریب کے دوران کہی۔

کی ٹی آر نے یاد کیا کہ جب وہ حیدرآباد کے اسکول سے تعلیم حاصل کر رہے تھے تو شہر میں ہر سال فرقہ وارانہ کشیدگی ہوتی تھی اور کرفیو نافذ ہو جاتا تھا۔ انہوں نے کہا کہ جب سے تلنگانہ میں ٹی آر ایس (تلنگانہ راشٹریہ سمیتی) کی حکومت اقتدار میں آئی ہے، حیدرآباد یا ریاست کے کسی حصہ میں کوئی فرقہ وارانہ فساد نہیں ہوا۔

کے ٹی آر، جو میونسپل ایڈمنسٹریشن اور شہری ترقی کے وزیر بھی ہیں، نے کہا کہ ایک ہی دن میں تقریباً 500 کروڑ روپے کے ترقیاتی پروجیکٹوں کا آغاز کیا گیا ہے جو قدیمی شہر حیدرآباد کی ترقی کے لیے چندر شیکھر راؤ کی زیرقیادت حکومت کے عزم کو ظاہر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نئے شہر کی طرح پرانے شہر میں بھی انفراسٹرکچر تیار کرے گی۔

وزیر نے بہادر پورہ جنکشن پر نئے فلائی اوور کا افتتاح کیا۔ اسٹریٹجک روڈ ڈیولپمنٹ پروگرام کے تحت بہادر پورہ پولیس اسٹیشن سے جواہر لال نہرو زولوجیکل پارک تک 780 میٹر طویل فلائی اوور 190 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×