دارالعلوم رحمانیہ جنوبی ہند کا قدیم ،بافیض اورمستند ادارہ
حیدرآباد: 17؍اپریل (پریس ریلیز) جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ، رنگیلی کھڑکی ، یاقوت پورہ، حیدرآباد، جنوبی ہند کی قدیم بافیض دینی، اقامتی درسگاہ ہے، جو پچھلے پانچ دہوں سے ملت اسلامیہ کوقابل، باصلاحیت علماء، حفاظ، ائمہ، مفتیان، مصنفین، مبلغین، مقررین اور قرأت ومناظرین فراہم کرتی آرہی ہے، جو نہ صرف شہر اور ریاست بلکہ ملک وبیرونِ ملک کے مختلف علاقوں اور خطوں کو اپنے علمی، دینی، دعوتی اور اصلاحی فیض سے سیراب کررہے ہیں؛ یہی و جہ ہے کہ اس ادارے کو ملکی اور عالمی سطح کے علما اور اصحابِ نظرقائدین نے سراہا ہے، جن میں قابلِ ذکرعلامہ ڈاکٹر یوسف القرضاوی، مولانا قاری طیب صاحبؒ سابق مہتمم دارالعلوم دیوبند، مولانا ابوالحسن علی ندویؒ، مولانا سید اسعد مدنیؒ اور دیگر شامل ہیں۔
فی الحال دارالعلوم رحمانیہ سے 800 کے قریب طلبا وطالبات استفادہ کررہے ہیں اور اس کے مختلف شعبہ جات، عالم کورس مکمل از اعدادیہ تا دورۂ حدیث شریف، شعبہ تخصص فی الفقہ والافتاء، شعبہ حفظ قرآن مجید، شعبہ قرأت، شعبہ تجوید، شعبہ تصحیح، شعبہ ناظرہ، شعبہ اُردو، شعبہ خطاطی، شعبہ پرائمری (ذکورواناث)، شعبہ نشر واشاعت، شعبہ تبلیغ اور شعبہ تحریر وتقریر سے فیض حاصل کر رہے ہیں اور اپنی دنیا وی ودینی زندگی سنوارنے میں مصروف ہیں۔
جامعہ میں فی الحال800 طلبہ وطالبات ہیں، جن میں 498 طلبا قیام وطعام کی سہولتوں کے ساتھ اقامت پذیر ہیں، طلبا کی بڑی تعداد غریب ویتیم اورنادار ہوتی ہے اس لے جامعہ ہی ان کی کفالت کرتا ہے، جامعہ کے سالانہ اخراجات (علاوہ تعمیرات) کے تین کروڑ چھیالیس لاکھ سے زائد ہیں، جواللہ کے فضل اور اصحابِ خیر کے تعاون سے پورے ہوتے ہیں؛ نیز جامعہ کی وسیع وعریض مسجد بھی طلبہ کی کثرت کی بناء پر ناکافی ہورہی ہے؛ دوسرے فلور کی تعمیر چل رہی ہے، دارالاقامہ (ہاسٹل) کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے؛ آئے دن کی روز بروز بڑھتی ہوئی مہنگائی اور ہوشربا گرانی کی وجہ سے جامعہ کے اخراجات بڑھتے ہی جارہے ہیں اور گذشتہ سالوں میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے جامعہ کا مالیہ بہت زیادہ متاثر ہوا، بڑی دشواریوں اور پریشانیوں کے ساتھ ادارہ چلایا گیا اور جامعہ مقروض بھی ہوگیا۔
لہٰذا رمضان المبارک کے اس مبارک ومسعود مہینے میں زکوٰۃ، صدقات، عطیات کے ذریعہ جامعہ کے بھرپور تعاون کی درخواست ہے۔
جامعہ کا پتہ ہے: جامعہ اسلامیہ دارالعلوم رحمانیہ، تالاب کٹہ، میرجملہ، یاقوت پورہ، حیدرآباد۔
برائے آن لائن ٹرانسفر، چیک، ڈرافٹ بینک کی مکمل تفصیل:
DARULULOOM RAHMANIA, A/c: 91701 00593 41550, IFSC: UTIB0001458.
Axix Bank, Siddiamber Bazar, Branch.
فون نمبرات 24564646, 9849022015, 9550097863 / 2, : 040-