آئینۂ دکن

ہونہار طالبہ مس خدیجہ سنبل نے ہومیو پیتھی ڈیجیٹل ویب سائٹ کی تیاری کا کارنامہ انجام دیا

حیدرآباد: 14؍اپریل (پریس ریلیز) ملت کی لڑکیوں میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں اپنی سخت محنت‘ لگن اور جستجو سے یہ ہیرے جہاں بھی ہوتے ہیں اپنی موجودگی کا احساس بھی کراتے ہیں اور ماحول کو منور بھی کرتے ہیں۔  MNR ہیومیو پیتھی میڈیکل کالج سنگاریڈی کی سا ل آخر کی طالبہ مس خدیجہ سنبل نے اپنی تیار کردہ شاندار ویب سائٹ جوبالکلیہ طور پر لائبریری سے متعلق ہے ہیومیو پیتھی کی تمام کتابوں کو (Digitalised)کرتے ہوئے باضابطہ طور پر(Digitled) لائبریری کی شکل  دی ہے۔جو نہ صرف طلباء بلکہ خود کالج کے لئے ایک عظیم کارنامہ تصور کیا جارہا ہے۔ مس خدیجہ سنبل کی اس محنت شاقہ‘ غیر معمولی ذہانت اور صلاحیت پر کالج کے انتظامیہ بالخصوص میڈیکل کالج کے وائس چیرمین مسٹر ایم روی ورما کے علاوہ ڈاکٹر منی لال پرنسپل‘ ڈاکٹر مدن‘ ڈاکٹر شلپا‘ ڈاکٹر سنیہا نے مشترکہ طور پر اس کارنامہ کو سراہتے ہوئے مبادرکباد دی اور کہا کہ اس کوشش کے نتیجہ میں ہیومیو پیتھی کی ساری کتابوں کو ڈیجیٹل شکل میں بہ آسانی مفت پڑھا جاسکتاہے۔اس ویب سائٹ کا نام www.mnr-homoeolibers.carrd.co رکھا گیا ہے۔ خدیجہ سنبل نے بتایا کہ جذبہ خدمت انسانی اس کاوش کا محرک ہے‘جس سے عام افراد بھی ان کتابوں سے استفادہ کرسکیں۔ اور انہوں نے اس بات کی خواہش ظاہر کی کہ اس ویب سائٹ کو زیادہ سے زیادہ عام کیاجائے۔ بتاریخ /11 اپریل 2022 بروز پیر‘ ورلڈ ہیو میو پیتھک ڈے کے موقع پر احاطہ MNR College سنگاریڈی میں اس ویب سائٹ کا افتتاح عمل میں آیا‘ اس ویب سائٹ کی افتتاحی تقریب میں مس خدیجہ سنبل کے اس کارنامہ پر حوصلہ افزائی کی گئی اور انہیں میرٹ سر  ٹیفکیٹ سے بھی نوازا گیا۔ لانچنگ تقریب بڑ ی کامیاب رہی‘ جس میں کالج کے تمام پروفیسرس‘ ڈاکٹرس‘ طلباء و طالبات کے علاوہ کالج کا دیگر اسٹاف بھی موجود تھا۔ واضح رہے کہ مس خدیجہ سنبل نے اپنے ابتدائی تعلیمی دور سے ہی ایک ہونہار اور تخلیقی ذہن کی حامل طالبہ رہی ہیں جنہوں نے اپنی ابتدائی تعلیم میسکو گریڈ ہائی اسکول ملک پیٹ سے حاصل کی جبکہ انٹر میڈیٹ ایم ایس کالج ملک پیٹ سے اعلیٰ نمبرات سے کامیاب کیا۔ایم این آر ڈیپارٹمنٹ آف رپورٹری کے ذریعہ اس ویب سائٹ کو لانچ کیا گیا۔اُمید کی جاتی ہے کہ ان کی کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جائیگا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×