آئینۂ دکن

چیف جسٹس ہائیکورٹ نے ٹریفک ہوم گارڈ اشرف علی کو پیش کیا گلدستہ‘ جانیے یہ حیران کن واقعہ

حیدرآباد: 8؍اپریل (عصرحاضر) جسٹس ستیش چندرا نے آج سب کو اس وقت حیرت زدہ کردیا جبکہ وہ اپنی کارسے اترکر سیدھا آن ڈیوٹی ہوم گارڈ اشرف علی کے پاس پہونچے اورسڑک پر ہی ہوم گارڈ کو مبارکباد دی اوران کی خدمات کی ستائش کرتے ہوئے انہیں گلدستہ پیش کیا۔ چیف جسٹس تلنگانہ ہائیکورٹ جسٹس ستیش چندرا شرمانے جمعہ کے روزہوم گارڈ اشرف علی کی خدمات کی ستائش کی۔ جسٹس ستیش چندرا،شہر کے بشیرباغ علاقہ میں بابوجگجیون رام مجسمہ کے قریب سڑک پراپنی کارسے باہرآئے اورانہوں نے ازخود ہوم گارڈ اشرف علی سے مصافحہ کیا اورانہیں گلدستہ پیش کیا اورکہاکہ ہوم گارڈ علی کی خدمات قابل فخر ہے۔ چیف جسٹس روزانہ اس سڑک سے گزرتے ہیں۔  اسی دوران وہ اس بات کو محسوس کرتے رہے کہ ہوم گارڈ اشرف علی انتہائی سنجیدگی کے ساتھ اپنی ڈیوٹی انجام دے رہے ہیں اوروہ ٹرافک کوکنٹرول کرتے ہیں۔ ان کی اس ڈیوٹی/خدمات سے چیف جسٹس کافی متاثرہوئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×