آئینۂ دکن

مسجد اعراج کارمیکانگر میں قنوتِ نازلہ اور دعائیہ اجتماع

حیدرآباد: 24؍جنوری (محمد عقیل) حکومت کے ظالمانہ قانون کے خلاف احتجاج کے ساتھ ساتھ رجوع الی اللہ بھی بے حد ضروری ہے اسی ضمن میں خصوصی دعائیہ اجتماع ان شاءاللہ کل بروز ہفتہ بتاریخ 25؍جنوری 2020ء مسجد اعراج کارمیکا نگر یوسف گوڑہ حیدرآباد میں نماز فجر میں قنوت نازلہ کے بعد خصوصی دعائیہ اجتماع منعقد کیا گیا ہے۔ امیر ملت اسلامیہ حضرت مولانا حسام الدین جعفر پاشاہ صاحب دامت برکاتہم خلیفہ حضرت مولانا حمیدالدین عاقلؒ کا حکومت کے ظالمانہ کردار پر رجوع الی اللہ کے عنوان سے پر مغز خطاب اور رقت انگیز دعاء ہوگی۔ ان شاءاللہ نماز فجر کی امامت حضرت مولانا مفتی محمد ابوبکر جابر قاسمی صاحب دامت برکاتہم فرمائیں گے۔ نمازِ فجر ٹھیک 6:20؍بجے ہوگی۔ انتظامی کمیٹی مسجد اعراج ونوجوانان محلہ کارمیکا نگر یوسف گوڑہ حیدرآباد نے آپ تمام حضرات سے کثیر تعداد میں دعائیہ اجتماع میں شرکت کی پر خلوص گزارش کی جاتی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×