آئینۂ دکن

سرکاری ملازمت کے خواہشمندوں کے لیے مفت کوچنگ سنٹر کا قیام، کے ٹی آر کے ہاتھوں افتتاح

حیدرآباد: 14؍مارچ (عصرحاضر) ٹی آر ایس کے کارگزار صدر اور وزیر کے ٹی راما راؤ نے پیر کو حیدرآباد شہر کے پیرزادی گوڑا میں ایک مفت کوچنگ سنٹر کا افتتاح کیا۔ ریاست تلنگانہ میں سرکاری ملازمت کے اعلان کے پیش نظر اس مرکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے۔

یہ مرکز ملازمت کے خواہشمندوں کو تین سے چار ماہ تک تربیت فراہم کرنے کے علاوہ انہیں مفت کھانا اور ناشتہ فراہم کرے گا۔

افتتاحی تقریب کے بعد خطاب کرتے ہوئے کے ٹی راما راؤ نے کوچنگ سنٹر کے قیام کے لیے وزیر ملا ریڈی کی کوششوں کی ستائش کی۔ دریں اثنا، انہوں نے طلباء پر زور دیا کہ وہ کوچنگ سینٹر اور آن لائن لرننگ پلیٹ فارم ‘T-SAT’ کی خدمات سے استفادہ کریں۔
انہوں نے طلباء سے یہ بھی کہا کہ وہ تلنگانہ اکیڈمی فار اسکل اینڈ نالج کی خدمات سے استفادہ کر کے اپنی صلاحیتوں کو بہتر بنا سکتے ہیں۔

وزیر موصوف نے یہ بھی کہا کہ ریاستی حکومت نجی کمپنیوں میں شمولیت اختیار کر رہی ہے اور طالب علموں کو سرکاری ملازمتوں کا اعلان کرنے کے علاوہ سٹارٹ اپس کی بھی حوصلہ افزائی کر رہی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×