حیدرآباد و اطراف
غیر مجاز تعمیرات کے خلاف ایچ ایم ڈی اے کی خصوصی مہم، گیارہ زیر تعمیر عمارتیں منہدم کردی گئیں
حیدرآباد: 2؍فروری (عصرحاضر) غیر مجاز تعمیرات کے خلاف خصوصی مہم کو جاری رکھتے ہوئے حیدرآباد میٹروپولیٹن ڈیولپمنٹ اتھارٹی نے کمشنر اور ڈائرکٹر آف میونسپل ایڈمنسٹریشن اور ڈسٹرکٹ ٹاسک فورسز کے اربن لوکل باڈیز کے ساتھ بدھ کو 11 زیر تعمیر ڈھانچوں کو منہدم کیا۔
ناگارم میونسپلٹی میں غیر مجاز سات تعمیرات، نارسنگی میونسپلٹی میں تین اور منی کونڈا میونسپلٹی میں ایک خصوصی انہدامی مہم کے تحت منہدم کیا گیا۔ 17 جنوری کو مہم شروع ہونے کے بعد سے 133 ڈھانچوں پر کارروائی شروع کی گئی ہے۔