نیو آدتیہ نگر حفیظ پیٹ میں جلسہ تحفظ ایمان و اصلاحِ معاشرہ، مولانا صلاح الدین سیفی ہوں گے مہمانِ خصوصی
حیدرآباد: 27؍جنوری (عصرحاضر) محمد سمیرالدین حسامی کی اطلاع کے بموجب نیو حفیظ آدتیہ نگر حیدرآباد میں 29 جنوری 2022 بروز ہفتہ بعد عشاء جامع مسجدِ راشدین میں جلسہ تحفظ ایمان و اصلاحِ معاشرہ منعقد کیا جارہا ہے جس میں مہمانِ خصوصی حضرت مولانا پیر صلاح الدین سیفی نقشبندی مجددی صاحب دامت برکاتھم کا کلیدی خطاب ہوگا۔ اس جلسہ کی نگرانی حضرت مولانا سید مصباح الدین حسامی صاحب دامت برکاتھم فرمائیں گے۔ حافظ شیخ شبیر احمد فیضی، مولانا سمیرحسامی، مولانا نوید حسامی، مفتی مظفر قاسمی، حافظ جعفر فیضی و جمیع اراکین و منتظمین جلسہ نے اطراف و اکناف کے تمام احباب سے استفادہ کی گزارش کی ہے۔
نوٹ: ان شاء اللہ اسی موقع سے مشہور نعتیہ مجموعہ گلزارِ مدینہ(حصہ دوم) کا رسمِ اجرا حضرت کے ہاتھوں سے ہوگا۔
مزید تفصیلات کے لیے اس نمبر پر ربط کریں: 7013655414