آئینۂ دکن

تلنگانہ کے کئی مقامات پر سردی کی شدت میں زبردست اضافہ

حیدرآباد: 25؍جنوری (عصرحاضر) تلنگانہ کے کئی مقامات پر سردی کی شدت میں اضافہ درج کیاگیا ہے۔گذشتہ چند دنوں سے درجۂ حرارت میں کافی گراوٹ ہوگئی ہے۔ ضلع عادل آباد میں اقل ترین درجہ حرارت 13.2ڈگری سلسیس درج کیاگیا ہے۔ میدک میں درجۂ حرارت 14.4 ڈگری سلسیس اور راماگنڈم میں اقل ترین درجۂ حرارت 15.4 ڈگری سلسیس، نظام آباد میں 16.2 ڈگری سلسیس، حیدرآباد میں 16.7 ڈگری سلسیس درج کیاگیا۔
سردی کی لہر میں اچانک اضافہ کے سبب لوگوں کوگھروں سے باہر نکلنے میں مشکل صورتحال کا سامنا ہے۔ دوسری طرف فٹ پاتھس اور اسپتالوں کے قریب سونے والے افراد کی صورتحال تو مزید بدتر ہوگئی ہے۔
شمالی ہند سے آنے والی سرد ہواوں کے نتیجہ میں جاریہ سال تلنگانہ کے کئی علاقوں میں سردی کی شدت دیکھی جارہی ہے اور رات کے درجۂ حرارت میں بھی قابل لحاظ گراوٹ درج کی گئی ہے۔
محکمۂ موسمیات کا کہنا ہے کہ شمالی کرناٹک اور وسطی مہاراشٹرمیں ہواوں کی شدت میں اضافہ سے بھی تلنگانہ میں سردی کی لہر میں اضافہ ہوگیا ہے۔
سردی کے ساتھ ساتھ سڑکوں پر کہر کی گھنی چادر بھی نظر آرہی ہے۔ جس کی وجہ سے گاڑی سواروں کو صبح کے اوقات میں بھی اپنی گاڑیوں کی ہیڈ لائٹس کو کھولتے ہوئے گاڑیاں چلانے پر مجبور ہونا پڑرہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
×